مالیگاؤں ( پریس ریلز ) مورخہ21/اگست بروز پیر سہ پہر چار بجے الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام جاری مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن میں مکاتب اسلامیہ کے طلبہ کی دینی معلومات کے لیے سوال و جواب کے انداز میں "کاسہ اطفال"نامی کتابچہ بہت ہی آسان اندز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
جس میں عقائد اہلسنّت،مسائل ضروریہ،سیرت،تاریخ اور قواعد تجویدیہ سے متعلق سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔اِس کتابچہ کی رونمائی مجاہد سنّیت کاملی محمد رمضان،مخیر قوم و ملت ڈاکٹر کیف الوری چشتی،شہزاد عام (اناونسر) ،محمد جنید سبحانی اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین کے ہاتھوں عمل میں آئی۔واضح ہو کہ یہ کتابچہ سوال و جواب کے انداز میں ہے جس سے دوران تدریس طلبہ کو دینی معلومات ازبر کروانے کے لیے اساتذہ اور عوام اہلسنّت بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔یہ کتابچہ مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن میں دستیاب ہوگا۔باذوق معلمین مفت میں حاصل کرسکتے ہیں۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔
حافظ رمضان ابوالعلائی
92709 66656
حافظ محمد مصطفی صابری
89831 39221



