مالیگاؤں ( پر یس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس المعروف کالج آف انجینئرنگ منصورہ میں " سائبر کرائم اینڈ سیکوریٹی" عنوان پر ایک سیمیناربروز پیر 31 جولائی 2023 کو منعقد کیا گیا۔ شعبہ کمپیوٹر انجینئر نگ کی جانب سے منعقد اس سیمینار میں بطور مقرر خصوصی ڈاکٹر فرخ حکیم ( ایسو سی ایٹ پروفیسر ، شا یونیورسٹی امریکہ) کو مدعو کیا گیا ۔
ڈاکٹر فرخ حکیم نے کمپیوٹر ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے سائبر کرائم سے کیسے بچا جائے ؟ اس پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز موصوف نے امریکہ اور ہندوستان میں موجود سائبر قوانین پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ آج کل سوشل میڈیا پرفشنگ ایک طرح کا سائبر کرائم انجام دیا جاتا ہے۔ جس سے صارفین کی لاگ ان آئی ڈی ہیک کر لی جاتی ہے اور انھیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فرضی ای میل اور میسج کے ذریعے بھی بینک اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے کو کہا جاتا ہے۔ وہیں ایک طرف ہیکرز سائبر کرائم کو انجام دے رہے ہیں اور دوسری طرف سائبر سیکوریٹی کو لیکر بھی نت نئی ترکیب کا استعمال کیا جا رہاہے۔ بہرحال سائبر کرائم سے بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ موصوف نے بتاکہ کہ سائبر سیکوریٹی اور فورینسک سائنس میں کریئر کے بے شمار مواقع ہیں طلبہ سے ان فلیڈ میں مہارت حاصل کریں۔
واضح رہے ڈاکٹر فرخ حکیم کا تعلق مالیگاؤں شہر کی معروف عبدالرحیم خان صاحب فیملی سے ہے اوروہ مرحوم شبیر حکیم کے فرزند ہیں ۔ موصوف گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں ۔ انھوں نے تعلیمی میدان میں بے اے، ایم اے، ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ نیز ان کے بہت سارے تحقیقی مقابلے اور اسباق دنیا کے مختلف جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ انھوں نے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں بطور لیکچرار خدمات بھی انجام دی ہے۔ فی الحال موصوف شا یونیورسٹی ( امریکہ) میں بطور ایسو سی ایٹ پروفیسر عہدے پر فائز ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرخ حکیم کو ڈاکٹر عقیل احمد شاہ( پرنسپل، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس) نے مومنٹو پیش کیا اور ادارہ کی جانب سے استقبال کیا ۔ ان کے ہمراہ موجود مہمانان کرام میں ضیاء حکیم سیٹھ کا ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، پولی ٹیکنیک) اور ڈاکٹر احتشا دانش کا ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس ) نے استقبال کیا ۔ڈاکٹر شمیم احمد نے آغراض مقاصد پیش کیا. اس پروگرام کی نظامت پروفیسر الیاس خان، تلاوت قرآن پروفیسر صدیقی محسن اور رسم شکریہ ڈاکٹر سلمان بیگ نے پیش کیا۔ اس پروگرا م کو کامیاب بنانے میں پروفیسر محمد اکرم ( کو آرڈینیٹر)، پروفیسر انور حسین، پروفیسر عفیقہ رفیق، پروفیسر عابد علی اور دیگر اسٹاف نے تعاون پیش کیا۔