بلڈھانہ کے معروف مراٹھی شاعر عظیم نواز راہی کو ’بھ. را. تامبے‘ ادبی اعزاز سے سرفراز پونے، مہاراشٹر ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام معزز تقریب، مراٹھی شاعری کے معتبر اور تجرباتی سفر کا اعتراف
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 26, 20251 minute read
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مراٹھی ادب کے افق پر اپنی منفرد اور معنی خیز شاعری سے پہچان بنانے والے بلڈھانہ ضلع کے مشہور تاریخی شہر ساکھر کھرڈا ساکن معروف شاعر عظیم نواز راہی کو مہاراشٹر ساہتیہ پریشد پونے کی جانب سے سال 2025ء کا معزز ’بھ. را. تامبے ایوارڈ‘ عطا کیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں مراٹھی شاعری کے میدان میں ان کے معروضی، جدید اور تجرباتی اندازِ شاعری کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ باوقار تقریب پونے شہر کے عظیم الشان ایس۔ ایم۔ جوشی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مشہور ہندی ادیبہ سویتا سنگھ کے ہاتھوں انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا، جب کہ صدارت مہاراشٹر ساہتیہ پریشد کے صدر، معروف مفکر راؤ صاحب کسبے نے فرمائی۔ تقریب میں پریشد کی سرگرم عہدیداران، معروف شاعرہ انجلی تائی کلکرنی، خزانچی ملند کلکرنی، سُنیتاراجے پوار اور کار گزار صدر ملند جوشی نے بھی شرکت کی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عظیم نواز راہی کی مراٹھی نظموں کو سینیئر کالج کے نصاب میں بھی شامل کیا گیا ہے، جو ان کے ادبی وقار اور اثر پذیری کا عملی ثبوت ہے۔ اس ایوارڈ کو بلڈھانہ ضلع کے ادبی حلقوں میں خوشی اور فخر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔