محسن شیخ کو ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے جڑنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 29, 2025
0
share
یہ نہ صرف محسن شیخ کی محنت اور لگن کا ثمر ہے بلکہ عوام کی خدمت اور قانون کی پاسداری کے لیے ایک اہم قدم بھی ہے۔ اس قبل محسن شیخ ممبئی پولس سے جڑے ہوئے تھے۔ وی آئی پی لوگوں کی سیکوریٹی پر بھی مامور رہے ۔ محسن شیخ نے ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن محکمہ (V P Road police station) میں بھی اپنی خدمات انجام دی۔
محسن شیخ کا گھر مالیگاؤں کے جونا آزاد نگر میں ہے ممبئی پولس سے جڑنے سے قبل محسن شیخ نے مالیگاؤں میں ہوم گارڈ محمکہ میں بھی اپنی خدمات انجام دی - رکشاء ڈرائیور کے فرزند کی محنت اور جدوجہد کا ہی یہ ثمرہ ہے کہ محسن شیخ آج ممبئی پولس محکمہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ محسن شیخ کو ایمانداری، جرأت اور کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق دے۔ محسن شیخ کا یہ سفر دوسروں کے لیے بھی باعثِ فخر و حوصلہ ہو۔ ایک نئی شروعات، ایک نئی پہچان — بہت بہت مبارک ہو محسن شیخ ۔ مالیگاؤں کلب کی جانب سے محسن شیخ کے مستقبل کے لئیے نیک خواہشات