اِسلامک یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ووکیشنل کورسز اور بزنس اویرنیس پروگرام کامیابی سے ہمکنار
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 28, 2025
0
share
(پریس ریلیز) الحمدللہ! تاریخ 27 جولائی 2025 اتوار صبح 10 تا 1 بجے تک شہر جلگاؤں میں اسلامک یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ووکیشنل کورسز اینڈ بزنس اویئرنیس پروگرام کا ارقم مسجد، حاجی احمدنگر میں شاندار انعقاد کیا گیا۔
تعلیم اور کیریئر انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آج ہم جائزہ لیں تو نوجوانوں کی کثیر تعداد بے روزگاری کے مسئلہ سے دوچار ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان ڈپریشن و تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔
اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے "vocational courses and buisness awareness " اس موضوع پر IYF نے پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مختصر مُدّت کے کورسز(short Time Skills courses) اور بزنس کے لئے ترغیب ، بزنس آئیڈیاز ،اور بزنس شروع کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرناہے۔ پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا۔تلاوت کے بعد پروگرام کی پہلی تقریر مہمان اسپیکر محسن کھاٹک سر نے کی جس میں انھوں نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے قلیل مدتی vocational کورسز کے بارے میں رہنمائی فرمائی ۔جس میں انڈین کورٹ سے approved non-drugist، چھ ماہ ،ایک سالہ DMLT ، PARAMEDICAL courses ، naturopathy جیسے کورسز کی معلومات فراہم کی۔ جسے مکمل کر کے مسلم لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی پردے میں رہ کر جلد سے جلد خود کفیل بن سکتی ہیں۔۔ اسکے بعد انجینئر مزمل اقبال سر نے اپنے تجارتی سفر کی روداد سے بچوں کو متعارف کروایا۔۔۔ اُس کے بعد پروگرام کےمہمان مقرر خُصوصی جناب نثار ناڈیاڈ والا صاحب (بمبئی) نے طلباء و طالبات کو بزنس کرنے کے فوائد اور بزنس کے اصول اور بنیادی معلومات سے آگاہ کیا۔ جس میں انہوں نے ماہر تاجر بننے کے گر بتاتے ہوئے کہا کہ جو مرد حضرات روزانہ کھانے کے لئے بازار میں اچھی اور کفایتی داموں میں سبزی ترکاری کو خریدنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ وہ ایک بہترین salesman بھی ہوتے ہیں۔ اور ایک بہترین salesman اچھے انداز میں اپنے مال کی خوبیاں گنوا کر لوگوں کو اپنا مال فروخت کرتا ہے۔۔۔۔ ہر انسان میں کچھ نہ کچھ فن ہوتاہے اس لئے ہمیں اپنے اندر کے فن کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ نوکری حالات اور وقتی ضرورت کےطور پر کی جا سکتی ہے مگر نوکری کو ہی مقصد زندگی بنانا اور نوکری حاصل کرنے کے لیے ہی علم حاصل کرنا یہ غلط اور نا مناسب ہے ۔ اس کے بعد انجینئر مستفیض احسن (IYF اسٹیٹ کیمپس انچارج) نے اپنے اختتامی خطاب میں طلباء کو اسلامی اقدار کے تحت تعلیم حاصل کرنے اور علم میں مہارت حاصل کرتے ہوئے اِس علم سے قوم و ملت و معاشرے کی بے لوث خدمات کرنے پر زور دیا۔ اس پروگرام میں 150 طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محنت کرنے والے اسلامک یوتھ فیڈریشن کے تمام ممبرز کو دنیا و آخرت میں اجرو ثواب عطافرمائے۔۔۔۔(آمین)