پریس ریلیز
(با شکریہ شیخ زید احمد )
جمعیۃ علماء ارشد مدنی کے ودربھ زون کا چوتھا تربیتی اجلا س مہاراشٹر کے صدر حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی صدارت میں امراوتی شہر کے عبداللہ پیلس میں منعقد ہوا۔ ودربھ کے ضلع ایوتمحل ، بلڈھانہ، امراوتی، اکولہ ناگپور شہر اور آس پاس کے اضلاع کے تمام ذمہ داران اس جلسہ میں موجود تھے۔
اس موقع پر مہاراشٹر جمعیۃ علماء کے صدر مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی، نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی، مولانا عارف عمری، خازن قاری یونس صاحب، حافظ عارف صاحب تھانہ صدر اور ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی موجود تھے۔ تربیتی اجلاس میں مولانا عارف عمری صاحب نے جمعیۃ علماء کا مختصر تعارف پیش کیا اور جمعیت علماء کا نظریاتی نقطہ نظر بیان کیا۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر اور ملک کے مشہور بیباک مقرّر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے جمعیۃ علماء کی عوامی، قومی ، مذہبی اور سماجی خدمات کو پرزور انداز میں بیان کرتے ہوئے ایک بہت ہی خوبصورت نکتہ پیش کیا کہ ملک سے نفرت کی فضا کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ مُلک میں امن وامان ،بھائی چارہ کیسے بڑھیں اِس عنوان یعنی قومی یکجھتی پر بڑا اہم بیان کیا،قاری یونس صاحب نے کہا کہ معاشرتی اصلاح وقت کی اھم ضرورت ہے اور اپنے اندر سے بھی ہر قسم کی غلط فہمیوں اور بدگمانی ،تعصّب کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
آخر میں حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی صاحب نے ایک گھنٹہ تک تفصیلی تقریر کرتے ہوئے جمعیت کے اراکین کو جمعیۃ علماء کے مشن اور خدمات کے بارے میں بتایا اور بتایا کہ کس طرح تنظیم کو آگے بڑھایا اور مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اوقاف کے تحفظ، مساجد و مدارس کے تحفظ، لاؤڈ سپیکر اور سماجی اصلاح کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔
تربیتی نشست کا اختتام حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی دعا پر ہوا۔
اجلاس کو ضلعی صدر مولانا مشتاق صاحب اشرفی، حاجی نثار صاحب (سیکرٹری)، مفتی محمد صادق (ضلع نائب صدر)، حاجی عقیل احمد، حاجی نذیر بی کے، قاری سید ساجد، بھائی تاج الدین کی کاوشوں اور محنت سے بڑی کامیابی ملی۔
اس حوالے سے ناظم تنظیمات مفتی حفیظہ اللہ صاحب قاسمی نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں امراوتی ضلع کے صدر نے تمام ذمہ داران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تربیتی اِجلاس بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔