رائے پور , ضلع پریشد اردو ہائی اسکول میں "ایک پیڑ ماں کے نام" کا کامیاب انعقاد ماں سے محبت اور ماحول سے وابستگی کا حسین امتزاج
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 26, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ماحولیات کے تحفظ اور ماں کی عظمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع پریشد اردو ہائی اسکول، رائے پور میں "ایک پیڑ ماں کے نام" کے عنوان سے ایک پُرمغز اور دل کو چھو لینے والا پروگرام منظم کیا گیا،
جس نے شرکاء کے دلوں پر دیرپا اثر چھوڑا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل جناب شیخ زبیر شیخ امین نے کی۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر، اراکین، اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات بڑی تعداد میں شریک رہے۔ پروگرام میں شریک ہر فرد نے اس نیک مقصد کی کھلے دل سے ستائش کی۔ طلباء و طالبات نے اپنی ماں کے نام پر پودے لگا کر نہ صرف اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا بلکہ ماحولیات کے تحفظ کا مؤثر پیغام بھی دیا۔ یہ مناظر نہایت جذباتی اور متاثر کن تھے، جنہیں دیکھ کر ہر آنکھ نم ہو گئی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے اساتذہ کرام کا نمایاں کردار رہا۔ بالخصوص جناب شیخ منظور شیخ ابراہیم، سیدہ وحید سید نزیر، عقیل خان وکیل خان، حنیف خان ایوب خان، محمد آصف محمد یوسف، محترمہ کرن مالی، جناب گلاب راؤ ساولے بابوجی اور وجے راجدھر جادھو نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ماں ایک درخت کی مانند ہے جو زندگی بھر سایہ، تحفظ اور محبت دیتی ہے۔ اگر ہم ایک درخت ماں کے نام لگائیں تو یہ ایک عظیم خراج عقیدت ہوگا اور ساتھ ہی ہماری زمین کو سانس لینے کا موقع بھی ملے گا۔" پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس نیک قدم کی تحسین کی اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے بامقصد، بامعنی اور اخلاقی اقدار سے بھرپور پروگرامز کے ذریعے نئی نسل کی تربیت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔