اکولہ ،کے۔ ایم۔ اصغر حسین جونیئر کالج میں والدین، سرپرست حضرات و اساتذہ کی میٹنگ کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 27, 2025
0
share
ملکاپور:27/ جولائی ( محمد احسان سر ) تعلیم درحقیقت ہمارا امتیاز و اختصاص ہے لیکن اس موجودہ پرآشوب وپرفتن دور اور آساںٔشی مصروفیات میں ہم ہماری ذمہداریوں کو بھولنے کے ساتھ ساتھ نظر انداز کررہیں ہے اور ہمارے بچوں کی موثر تعلیم اور علم کے حصول پر توجہ دینے کے بجائے لاپرواہی برت رہیں ہے جس کے باعث بچیں مناسب و اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر پا رہیں ہے بچوں کے مؤثر تعلیم و علم کے حصول اور کامیاب و روشن مستقبل کے لئے طلبہ ،گارجین و اساتذہ کرام کے مابین تال میل کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
اسی حوالے و مقصد کے تحت گذشتہ کل 26.07.2025 بروز جمعہ کو صوبہ مہاراشٹر کے ضلع اکولہ کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج ،رتن لال پلاٹ اکولا میں اس سیشن کی پہلی والدین سرپرست و اساتذہ حضرات کی میٹنگ کالج کے پرنسپل امتیاز احمد خان سر کی صدارت میں منعقد کی گئی. بطور مہمان خصوصی جونیئر کالج انچارج پروفیسر محمد رفیق تھے اور پروفیسر متین احمد خان، پروفیسر محمد پرویز اختر، پروفیسر مرزا خالد رضا، پروفیسر محمد انیس، پروفیسر قمرونسا میڈم، پروفیسر مطیب شارق خصوصی طور پر موجود تھے۔
پروفیسر محمد رفیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ جونیئر کالج میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کی عمر کا یہ اہم موڑ ہے جو ان کی زندگی اور اچھا کیرئیر بنانے کے لیے بہت ضروری ہو تا ہے،
اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ان دوسالوں کو ان کی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے استعمال کر سکے، پروفیسر مرزا خالد رضا نے جونیئر کالج میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات بتاںٔی اور پروفیسر محمد پرویز اختر نے ڈسپلن نظم وضبط کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدارتی خطاب میں پرنسپل امتیاز احمد خان نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی کہ وہ ان دو سالوں میں وہ خوب محنت کریں اور بچوں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ انکی تعلیم منقطع نہ ہو اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور انکا مستقبل روشن ہو ۔
پروگرام کا آغاز گیارہویں جماعت کے طالب علم حافظ عزیر احمد حسین قریشی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض پروفیسر سید محسن علی نے انجام دیںٔے پروگرام کے انچارج پروفیسر متین احمد خان نے شکرانہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم نے تمام اساتذہ کا تعارف کرایا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جونیئر کالج کے تمام اساتذہ نے پروفیسر متین احمد خان کی رہنمائی میں خوب محنت کی۔
اس موقع پر پروفیسر نجم الدین خان، پروفیسر نوید احمد خان، پروفیسر شاہد اقبال، پروفیسر انتخاب عالم خان، پروفیسر ڈاکٹر ذاکر اللہ خان، پروفیسر نوید ارشد، پروفیسر ڈاکٹر شیبا الماس، پروفیسر شعیب الرحمان، پروفیسر دانش الدین خان، پروفیسر جبران قاضی، پروفیسر ابصار احمد خان موجود تھے۔ میٹنگ میں گارجین حضرات نے کافی تعداد میں جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی اور اساتذہ حضرات سے تعلیمی بہتری کے تیںٔں تبادلۂ خیال کیا.