کھام گاؤں ، نگر پریشد چیف افسر کی رہائش گاہ کے تعمیراتی مقام پر بڑا حادثہ بانس کا جنگلا گرنے سے مزدور زخمی
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 27, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید): کھام گاؤں کے پرانے سرکاری دواخانے میں نگر پریشد کے چیف افسر کے ممکنہ رہائش گاہ کے تعمیری کام کے دوران ایک خطرناک حادثہ پیش آیا۔ عمارت کے دوسرے منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک بانس کا جنگلا نیچے آ گرا، جس کی زد میں آ کر ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔ جو مقامی برڈے پلاٹ کا رہنے والا بتایا جارہا ہے ۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، جب تعمیری مزدور حسب معمول کام میں مصروف تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق بانس کا سہارا دینے والی رسیاں اچانک ٹوٹ گئیں، جس کے باعث پورا جنگلا زور دار آواز کے ساتھ زمین پر آ گرا۔ حادثے کے وقت ایک مزدور نیچے موجود تھا جو ملبے میں دب گیا۔ اسے فوری طور پر نکال کر مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔