تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ وفد نے مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے اورنگ آباد میں ملاقات کی
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 29, 2025
0
share
جالنہ ( بذریعہ لیاقت علی خان یاسر ضلع نامۂ نگارجالنہ) گذشتہ روز 25 - مئی 2025ء بروز اتوار کو اورنگ آباد کے وقف ترمیمی قانون مخالف اجلاس عام مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ تشریف لائے تھے. اسی دن اجلاس سے قبل بعد نماز عصر قیام گاہ پر تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کے وفد نے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سے ملاقات کی اور جالنہ میں وقف قانون 2025ء کی مخالفت کے ضمن میں احتجاجی اجلاس عام منعقد کئے جانے کے سلسلہ میں گفتگو کی. مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے وفد کی گفتگو کو سنا اور جالنہ میں تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کی جاری سرگرمیوں کو سن کر مسرت کا اظہار کیا اور اطمینان دلایا کہ ان شاءاللہ جون کے اواخر میں جالنہ میں وقف قانون کے خلاف اجلاس عام منعقد ہوگا اس پر جالنہ کے وفد نے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ مولانا جلد ازجلد قطعی تاریخ عنایت فرمائیں ، اس سلسلہ میں وفد کے ذمّہ داران کا حضرت والا سے رابطہ رہے گا، تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کے اس وفد میں مفتی عبد الرحمن نائےگاؤنوی قاضی شریعت جالنہ ، مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نقیب امارت شرعیہ جالنہ ، شیخ مجیب سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر ، فیروز علی مولانا مسلم وکاس پریشد ، لیاقت علی خان یاسر جالنوی وحدت اسلامی ہند جالنہ ،سید شاکر ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند جالنہ ، اسد اللہ رضوی ایس ڈی پی آئی جالنہ موجود تھے ۔