محمد ارشد عبد الرحیم نے اردو میں پی ایچ ڈی مکمل کی بلڈھانہ کے علمی، ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 29, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ شہر کے معروف علمی و تدریسی شخصیت، قادریہ بی ایڈ کالج آف ایجوکیشن کے وائس پریزیڈنٹ اور ماڈرن ڈگری کالج کے اسسٹنٹ لیکچرر محمد ارشد عبد الرحیم نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے شہر کا نام روشن کیا ہے۔
ان کی یہ علمی کامیابی بلڈھانہ کے ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں مسرت و فخر کا باعث بنی ہے ۔ محمد ارشد عبد الرحیم نے اپنی تحقیقی ڈگری شری جگدیش پرساد جھبرمل ٹبریوالا یونیورسٹی، جھنجھنو (راجستھان) سے مئی 2025 میں مکمل کی، جسے علمی و ادبی دنیا میں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ تحقیق کے دوران ان کی محنت، تحقیقی معیار اور زبان و بیان پر عبور کو خاص طور پر قابلِ ذکر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ماڈرن ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر انا صاحب مہدسنے نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: " ارشد صاحب کی کامیابی صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ ادارے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان جیسے اساتذہ ہمارے تعلیمی نظام کا سرمایہ ہیں۔ ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔ " پی ایچ ڈی کی تکمیل پر محمد ارشد عبد الرحیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "اردو زبان میری شناخت ہے، اور اس کی خدمت میری اولین ترجیح۔ پی ایچ ڈی میرے لیے محض ڈگری نہیں، بلکہ علم و تحقیق کی نئی راہیں کھولنے کا دروازہ ہے۔" ان کی اس علمی پیش رفت پر بلڈھانہ شہر کے دانشوروں، اساتذہ، طلبہ اور ادبی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے، اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔