کھام گاؤں:11/اگست (واثق نوید) آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کی اختتامی سرگرمیاں پورے ملک میں 9 اگست سے 15 اگست تک بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں ۔ اس ضمن میں 11 اگست کو میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ملک کے مجاہدین آزادی کے خاندان ، شہید وطن ، یا سابق فوجی ، وظیفہ یاب پولس ملازمیں کا یا انکے اہل خانہ کے فرد کا استقبال گاؤں کی اسکول میں کرنے کی ہدایت مرکزی حکومت نے کی ہے ۔ جس گاؤں کی مٹی سے تیار ہوکر مجاہد آزادی ، فوجی نے ملک کی خدمت کی ، اپنی قربانی پیش کی انہیں کے گاؤں میں انکا ، انکے اہل خانہ کا استقبال ، ملک کے ہیروز کے لیے بہترین خراج عقیدت ہے ۔
اسی ضمن میں کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے کنجہرہ نامی قصبہ کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں بھی استقبالیہ پروگرام رکھا گیا تھا ۔ جس میں گاؤں کے دو فوجی جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی خدمات انجام دی انہیں مدعو کیا گیا ، طلباء کو انکا تعارف کرایا گیا ۔ ملک کے لئے کی گئی انکی خدمات کا ذکر کیا گیا۔
اس موقع پر گرام پنچایت کے سرپنچ فرزانہ خاتون شفیع اللہ خان ، اسکول کے صدر مدرس شمیم بانو محمد حنیف نے دونوں سابق فوجی ، گجانن دشرت سردار ، اور گیانشور رامشور ٹائڑے ، کا شال ، گلدستہ ، ناریل دیکر استقبال کیا ۔ ملک کے لئے دی گئی انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئی ۔ ان فوجیوں نے بھی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گاؤں سے ابھی تک ہم دو ہی افراد فوج میں گئے ۔
ملک کی خدمت انجام دیئے ، اب تمہارے ذمہ داری ہے کہ تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت انجام دیکر اپنے گاؤں کا روشن کرو، گاؤں کی مٹی کا حق ادا کرو۔ اس موقع پر گرام پنچایت اور اردو اسکول کے گرام سیوک ویشال فونڈگے ، شفیع اللہ خان ، شیخ قیوم ، شیخ انیس ، نوشاد خان ، کڑو اماجی نیتونے، محمد نعیم شمیم بانو ، حسنہ باجی ، شہباز باجی ، شاہینہ باجی ، بدرالنسا باجی ، سیمہ باجی ، عبدالرحمان سر ، محمد احسان سر و گاؤں کی معزز شخصیات موجود تھے ۔