کھام گاؤں:11/اگست (واثق نوید) امراوتی ضلع پریشد میں پرائمری اساتذہ کے مسائل کئی دنوں سے زیر التوا ہے، اسے فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ ضلع تعلیمی افسر کے دفتر پر ہڑتال کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ اساتذہ تنظیمیں ضلع امراوتی کے عہدیداروں نے اس عنوان پر ضلع تحتانوی تعلیمی افسر بدھ بھوشن سونونے ضلع پریشد امراوتی کو عرض داشت سونپی۔ عرض داشت سونپتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سمیتی کے ضلع صدر گوکل داس راوت، مہاراشٹر راجیہ اردو شكشک سنگھٹنا کے ضلع صدر جاوید اقبال جوہر، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹن کے ضلع صدر وسیم فرحت موجود تھے۔
اساتذہ تنظیموں نے اپنے بیانات کے ذریعے احتجاج سے پہلے کی قانونی ہدایات دی ہیں۔
تنظیم نے متعدد بار مطالبات کیے اور اساتذہ کے انتہائی اہم مسائل کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔
اور 27 اگست 2023 تک درج ذیل مسائل کو حل کیا جائے۔ بصورت دیگر 28 اگست 2023 کو احتجاج کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے ۔
عرض داشت میں کہا گیا ہے کہ ضلع پریشد کے پرائمری اساتذہ کے اہم مطالبات ضلع میں مضامین اساتذہ کی خالی آسامیوں پر مضامین ضرورت کے مطابق (زبان، سائنس، سماجی سائنس) کی اسامیاں پرموشن کے ذریعے بھری جائیں۔
ضلع پریشد کے پرائمری اساتذہ کو ضلع میں صدر مدرس کی خالی آسامیوں پر اعلیٰ گریڈ صدر مدرس اور سنٹر ہیڈ کے عہدے پر فوری ترقی دی جائے۔
پرائمری اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ میں تاخیر کے حل کے لیے تنظیموں کے عہدیداران پر مشتمل ضلعی کنٹرول کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ضلع میں سینٹر ہیڈ اور ایکسٹینشن آفیسر (ایجوکیشن) کی خالی آسامی کا اضافی چارج
NET/SET/PHD ہولڈرس کو پرائمری اساتذہ کے حوالے کرنا۔امروتی ضلع پریشد منسوخ درجہ چھ کے تحت بدلی شدہ اساتذہ کے متعلق کارروائی کرے اور انہیں ہ اصل اسکول میں تقرری دی جائے، اور دیگر مطالبات پیش کئے گئے۔
اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شكشك سميتی کے ضلع صدر گوکل داس راوت، ضلع جنرل سکریٹری سمبھاجی ریوالے، ریاستی پبلسٹی انچارج راجیش ساورکر،ضلع پبلسٹی انچارج شیلندر دہا ٹونڈے، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشکّ سنگھٹن کے ضلع صدر جاوید اقبال جوہر، سیکریٹری شہزاد بن سعید اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹن کے ضلعی صدر وسیم فرحت، جنرل سکریٹری محمد اسحاق موجود تھے۔
ٹیچرس کمیٹی کے ریاستی پبلسٹی ہیڈ راجیش ساورکر، ضلع پبلسٹی پراموک شیلیندر دھاتونڈے نے بتایا کہ ٹیچرس کونسل کے ضلع صدر سنیل کینے، روی دھولے کے ساتھ تنظیم کے عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔