کھام گاؤں:10/اگست (واثق نوید) کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے تحت گوندھنا پور کیندر کی سب سے بڑی ضلع پریشد کی اردو اسکول کنجہرہ میں واقع ہے ۔ مین روڈ پر واقع بڑی اسکول ہونے کی وجہ سے اس راستے سے گذرنے والے افسران اکثر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کا معائنہ بھی کرلیتے۔ آج مورخہ 10 اگست کو صبح 10.30 بجے دوران نظم ، گوندھنا پور کیندر کے نئے کیندر پرمکھ گوپال اوچار سر تشریف لائے ۔
پیش درس میں طلباء کی شمولیت اور کارکردگی کا بغور مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر اسکول کے سینئر مدرس واثق نوید نے طلباء کو کیندر پرمکھ اوچار سر کا تعارف کرایا ، اسکول کے جانب سے عبدالرحمان سر ، اور محمد احسان سر نے نئے کیندر پرمکھ گوپال اوچار سر کا استقبال کیا اور انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
بعد ازاں کیندر پر مکھ نے تمام کلاسوں کا معائنہ کیا ، طلباء کو پڑھنے لگایا ۔ طلباء کی حاضری ، یونیفارم کی پابندی اور صاف صفائی کو دیکھ کر اپنا اطمینان کا اظہار کیا ۔ کیندر پرمکھ کے ہاتھوں ہر جماعت کے ان طلباء کو جنہوں نے سوالات کے جوابات دیئے ، ان کی پودے دیکر ہمت افزائی کی گئی ۔ اس درمیاں ایس ایس اے کے معذور طلباء کے رہبر اور انچارج انگڑے صاحب بھی اپنے معاون کے ساتھ اسکول پہونچے ۔ ان کا بھی استقبال کیا گیا ۔ موصوف نے صدر مدرس شمیم بانو سے اسکول کے معذور طلباء کی معلومات حاصل کی ،
ان طلباء کے خصوصی وظیفے کی معلومات دیتے ہوئے ان طلبا کے فارم بھر کر لیا۔اخر میں 4.30 کو شکشن وستار ادھیکاری (ناظر تعلیم) ڈاکٹر نرملا جادھو میڈیم تشریف لائیں ۔ اسکول کی معلمات حسنہ باجی ، شہباز باجی ، شاہینہ باجی اور بدرالنسا باجی نے ڈاکٹر نرملا جادھو میڈیم کا شال ، گلدستہ دیکر استقبال کیا ۔
معلوم رہے کہ حال ہی میں محترمہ کو ناظر تعلیم کا چارج دیا گیا۔ محترمہ نے تمام اسٹاف کی میٹینگ لیکر اسکاؤٹ گائڈ کے تعلق سے رہنمائی کرتے ہوئے اسکول میں اسکاؤٹ گائڈ کا یونیٹ قائم کرنے کی تحریک دی ۔
جس پر فوراً عمل بجاوی کرتے ہوئے واثق نوید سر کے زیر نگرانی مختلف جماعتوں کے طلباء پر مشتمل "اشفاق اللہ خان "یونٹ تیار کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈم نے اسکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کی معلومات بھی حاصل کی ۔ اسکول میں جاری وال پیپر "نونہالان کنجہرہ" کی معلومات حاصل کرنے کے بعد اس سرگرمی کی بہت سرہنا کی اور کہا کہ طلباء کی تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے ، اپنے خیالات کو دوسروں کے سامنے لانے کے لیے یہ سرگرمی نہایت مفید ہے
اسے ہر اسکول میں اپنانا چاہیے ۔ کنجہرہ اسکول میں افسران کی آمد اور مثبت تاثرات سے پورے اسٹاف میں ایک نئی امنگ پیدا ہوگئی۔ آخر میں گرام پنچایت کے جانب سے فراہم کردہ پودے تمام طلباء کو شجر کاری کی اہمیت بتاتے ہوئے تقسیم کئے گئے ۔