مالیگاؤں (پریس ریلیز) ہمارے علاقے میں موسم برسات کا کافی حصہ گذر جانے کے بعد بھی خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی ہے، وبائی امراض بھی پھیل گئے ہیں، اس بناء پر ان شاء اللہ بروز جمعرات ٢٢/محرم الحرام١٤٤٥ مطابق 10/اگست 2023 بعد نماز عشاء حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان میں دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوگا-
برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی شرکت یقینی بنائیں-
حالات حاضرہ پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب مختصراً اظہار خیال فرمائیں گے نیز موصوف ہی دعا بھی فرمائیں گے -
نوٹ:خواتین اسلام اپنے اپنے گھروں پر دعا و توبہ واستغفار میں مشغول رہیں-
صدرو اراکین جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ، نیاپورہ مالیگاوں