کھام گاؤں:15/ستمبر (واثق نوید) نئے تعلیمی سال میں اساتذہ کے تبادلوں کی وجہ کئی جگہ نئے اساتذہ آئے تو اس اسکول کے اساتذہ کے تبادلے دوسری اسکولوں پر ہوگئے ۔ ریاست میں یہ تبادلے مئی کی چھٹیوں میں ہونے کی وجہ سے اکثر مقامات پر کوئی تقریباًت منعقد نہیں کی گئی تھی ۔
نئے تعلیمی سال کی گہما گہمی کم ہونے کے بعد اب اسکولوں میں یہ تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں بھی گزشتہ مئی میں ہوئے تبادلوں میں 3 اساتذہ کے تبادلے دیگر اسکولوں پر ہوگئے تھے جبکہ ایک مدرس کا تبادلہ اس اسکول میں ہوا تھا۔
ان اساتذہ کے لئے الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد 15 ستمبر کو ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں کیا گیا جس کی صدارت ضلع پریشد اردو مڈل اسکول ماتھنی کے صد مدرس الحاج عبدالمنتظر خان نے فرمائی جبکہ اعزازی شخصیات ناظمہ بانو محمد صادق ، رومانہ پروین سید اکبر اور جلیل ارشد خان موجود تھے ۔ ان اساتذہ کے تبادلے ضلع کے دیگر مقامات پر ہوگئے ۔
جبکہ اس اسکول پر واثق اللہ خان کا تبادلہ ہوا تو موصوف کا بھی استقبال کیا گیا ۔مہمانان خصوصی کی حثیت سے گوندھنا پور اسکول کے صدر مدرس محمد فاروق سر ، سجن پوری اسکول کے صدر مدرس عبدالمنان سر ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے تعلقہ صدر محمود خان مدعو تھے ۔
جماعت پنجم کی طالبہ کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ، اسکول کے طلباء نے اپنے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ مہمانوں کے ہاتھوں اعزازی شخصیات کا تحفہ گلدستہ ، شال دیکر استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر محمود خان ،محمد فاروق، جلیل ارشد خان ، رومانہ پروین اور صدر جلسہ الحاج عبدالمنتظر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کی نظامت واثق نوید نے کی جبکہ اظہار تشکر کے فرائض صدر مدرس شمیم بانو نے ادا کئے ۔ پروگرام سے قبل آئے ہوئے مہمانوں کی پر تکلف ضیافت بھی کی گئی ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں شہباز باجی ، حسنہ باجی ، بدرالنسا باجی ، اور عبدالرحیم سر نے محنت کی-




