بلڈھانہ (محمد شاکر ہمدرد) انسان وہی جو انسان کے کام آئے انسانیت کو زندہ رکھنے کے کام میں سماجی خدمتِ گار پیش پیش رہتے ہیں۔
حُب الوطنی کے جذبے سے سرشار سماج کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں نامور تنظیم جمعیت علماء ہند ملک عزیز میں اپنے کام کو آئے دن انجام دیتی رہتی ہے اسی کی ایک جھلک ہم کو لونار میں دیکھنے کو ملی ۔
ہر سال کی طرح امسال بھی جمعیت علماء ہند یونٹ لونار کی جانب سےاندرا گاندھی اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج لونار میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے 28 ستمبر 2023 کوعالیشان خون عطیہ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔
یہ تقریب بلڈھانہ ضلع کے ہر دل عزیز خاصدار پرتاب راؤ جادھو کی صدارت میں ہوئی بطور مہمانان خصوصی سماجی خدمت گار پرکاش بھاؤ ماپاری ، ڈاکٹر کے بی ماپاری، بڑی رام ماپاری ، ڈی وائے ایس پی پردیپ پاٹیل ، لونار پولس تھانہ انچارج نمیش مہتر ے ،اور نائب پولس تھانہ انچارج بھی موجود تھے ۔
اس خون عطیہ کیمپ سے متعلق جمعیت علماء ہند یونٹ لونار کے سیکریٹری الحاج محمد رضوان جڈڈا نے بتایا کےاس عالیشان خون عطیہ کیمپ کو اورنگ آباد خون بینک کا تعاون حاصل رہا ۔
10 سالوں سے جاری 10 ویں خون عطیہ کیمپ میں شام 5 بجے تک کُل 123 افراد نے اپنا خون عطیہ کرکے خون عطیہ کیمپ کوکامیاب بنایا۔
حاضرین کےسامنے خون عطیہ کی اہمیت افادیت پر مہمانان خصوصی نے اپنے مافی الضمیرکو ادا کیا۔اور جمعیت کے صدر نے اس خون عطیہ کیمپ کو کامیاب بنانے والے افراد کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
رسم شکریہ کے بعد مختصر دعا پر یہ عالیشان خون عطیہ کیمپ کی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔
اس وقت ممبر بلدیہ عابدخان، عمران خان ،بھوشن ماپاری ، نیتیں شندیے ، ممبر بلدیہ گلاب سردار، رضوان خان کرامت خان ،حاجی محمود سیٹھ ، حاجی مسعود سیٹھ ، حاجی غفار سیٹھ ، ناصر جڈڈا سیٹھ ، حاجی افسر خان شہر کے دیگر معزز افراد موجود تھے۔
اس عالیشان خون عطیہ کیمپ کو کامیاب بنانے میں جمعیت کے اراکین میں واصف خان، محمد رازق ، جمعیت شہر صدر مولانا شیخ ایاز ،حافظ طارق ، شیخ اقبال ، وسیم سر ، الطاف سر ،محمد خان ، ظفر خان ، پرنسیپل توفیق سر ،امجد ٹیلر، دادو بھائی ، نثارشیخ سر، محمد طارق ، محمد ذکی ،اور دیگر افراد کی جدو جہد شامل حال رہی۔

















