ڈائنا ڈکسن کی انگلیاں لیپ ٹاپ کے کی پیڈ پر دوڈ رہی تھیں۔ وہ ڈارک ویب یوز کر رہی تھی۔ پاس ورڈ بریک ہو رہے تھے۔ اور فائلیں ڈاؤن لوڈ ہوتی جا رہی تھیں۔ محکمئہ سراغرسانی کے ٹاپ سیکریٹ پین ڈرائیو میں سیو ہوتے جا رہے تھے۔ وہ بڑی ڈیپ میں جا چکی تھی۔ لیکن ابھی تک ٹارگیٹ دور تھا۔ شہر کے کارپویٹ ایریا کے ہائی سیکوریٹی زون کا وہ ایک کمرہ تھا جس کے اسٹرانگ روم میں ڈائنا مصروف کار تھی۔ اچانک اس نے اپنی گردن پر کسی کی گرم سانسیں محسوس کیں، وہ تڑپ کر پلٹی۔ مگر کمرہ خالی تھا۔ کمانڈو ٹریننگ نے اس کی چھٹی جس کو دو چند کر دیا تھا۔
کمرے میں کوئی بھی نہ تھا مگر کسی کی موجودگی کا احساس اب بھی قائم تھا۔ " کون ہے یہاں" اس کے منہ سے غیر ارادی طور پر نکلا۔ جواب میں اسے ایک قہقہ سنائی دیا۔ اچانک کمرے میں اسے صرف ایک چہرہ دکھائی دیا۔ اسے ایک جھٹکا لگا۔ ڈائنا کے منہ سے اچانک نکلا " کرنل فریدی" جواب میں پھر اسے ایک قہقہ سنائی دیا۔ فریدی نے چہرے سے ماسک ہٹایا تھا۔ اس نے کہا" یہ ننجا سوٹ ہے۔ پہننے والا غائب ہو جاتا ہے۔ روشنی کی ساری کرنیں موڈ دیتا ہے۔ " پھر اس نے سوٹ کی زِپ سرکا کر ننجا سوٹ الگ کر دیا۔ ڈائنا کی حیرت کم نہیں ہو رہی تھی۔ فریدی اس کی حیرتوں سے محظوظ ہو رہا تھا۔ اس نے کہا " الیکٹرانک لاک کھولنا زیادہ آسان ہے بہ نسبت چابی والے تالوں کے، میں بھی ڈارک ویب کا کھلاڑی ہوں۔ لڑکی سمجھ کر اسمارٹ بننے کی کوشش کر رہے ہو؟ ڈائنا سنبھل کر بولی" میں تم جیسے کئ مردوں پر بھاری ہوں۔ " وہ مارشل آرٹ چیمپئن تھی۔
کنگ فو کے کئ پینترے آزمائے مگر فریدی کو چھو بھی نہ سکی۔ ڈائنا کی سانسیں چڑھ گئی تھیں۔ فریدی اس کے دسترس سے دور کھڑا مسکرا رہا تھا۔ اچانک اس نے اپنی ہپ پاکیٹ سے گن نکالی " تم صرف کمرہ برباد کرو گی" فریدی نے کہا یہ زیرولینڑ کے لیزر بیم والا ریوالور تھا۔ " وہ پن ڈرائیو میرے حال کر دوں۔ " ڈائنا نے پش بٹن دبا دیا۔ نال سے ایک نیلی لکیر نکلی۔ فریدی وار بچا گیا۔ دروازے کے چیتھڑے اڑ گئے۔ فریدی وار بچا گیا۔ وہ بٹن دباتی گئ۔ فریدی زد میں نہیں آیا مگر کمرہ پوری طرح برباد ہو چکا تھا۔ وہ دھپ سے کرسی پر بیٹھ گئی۔ فریدی بھی ایک کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔ وہ مسکرا کر بولا " باتیں کریں۔؟ تم جو ڈھونڈ رہی ہو وہ مل ہی نہیں سکتا۔ انٹلی جنس ایجنسی ڈپارٹمنٹ کی صرف سافٹ کاپی ہی ہیک کر پائی ہو۔
ہائی پروفائل معاملات ہم صرف ہارڈ کاپیوں میں سیو کرتے ہیں۔ تم اپنے آقاؤں کو میسج کر سکتی ہو۔ " ڈائنا کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ " ویسے میں تمہاری ساری ہسٹری ہیک کر چکا ہوں۔ فریدی مسکرایا۔ تم ایک برطانوی ایجنٹ۔ زیرو لینڈ کی کانفیڈنشنل ہستی۔ تمہاری ماں ایک سنگل مدر تھی۔ تم ایک مشن پر ہو۔ تمہیں اس خفیہ مقام کی تلاش ہے جہاں تتاریہ کو قید رکھا گیا ہے۔ جسے میں نے " چاندنی کا دھواں " والے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ تتاریہ، تھریسیا تھری بی کا دایاں ہاتھ کہلاتی ہے۔ اسی ڈارک ویب کے میڈیم سے میں نے تمہارے سارے پروفائل کھنگال ڈالے ہیں۔ تم خود کو تتاریہ کا جانشین تصور کرتی ہوں۔
" میری ماں ان کی قید میں ہے۔ " ڈائنا روہانسی ہو گئی۔ یر غمال بنا رکھا ہے۔ میڈیم تتاریہ کے قید خانے کا پتہ بتا کر ماں کو آزاد کرا سکتی ہوں۔ فریدی سر - ماں کے لئے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ فریدی اسے گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ اسنے پوچھا۔ "کیا تم تمہاری ماں کا فوٹو بتا سکتی ہو"؟۔ " او - یس " ڈائنا نے جیب سے موبائل نکالا اور اسے اوپن کر کے اسکرین فریدی کی طرف کیا۔
لمحے بھر کے لیے فریدی کی نظریں بہکی تھیں کہ موبائل سے سفید دھویں کی دھار نکلی جو فریدی کی ناک سے ٹکرائی فریدی کا سر گھوم گیا۔ اسنے موبائیل کی طرف ہاتھ بڑھائے لیکن صرف مس ہی کرسکا۔ وہ آگے پیچھے شرابیوں کی طرح لڑکھڑانے لگا۔ اس کی آنکھیں دھندلا گئیں۔ ڈائنا کسی مچھلی کی طرح پھسلی اور دروازے سے غائب ہوگئی۔ فریدی ڈگمگاتے قدم لیے اب بھی وہی کھڑا تھا۔
چند گھنٹے بعد - گلیکسی سرکس کا آخری شو ختم ہوا۔ روسی فنکارہ مرینا اپنے جمناسٹک آئیٹم ختم کرکے اپنے روم میں سوٹ اتار رہی تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ یہ سوچ کر منیجر ہوگا مرینا نے فوراً دروازہ کھولا۔ ایک اجنبی کھڑا تھا۔ " کون ہو تم؟ " اور ممنوعہ پیسیج میں کیسے آگئے۔ مرینا نے اسے ڈانٹا۔ " یہی تو بات ہے" تم بھیس بدل سکتی ہوں تو کیا میں میک اپ نہیں کر سکتا؟ ڈائنا ڈکسن۔ " اجنبی بولا " کرنل فریدی" وہ آواز پہچان کر لڑکھڑا گئی۔ اتنے میں مینیجر سیکورٹی والوں کے ساتھ دوڑتا ہوا آیا۔ فریدی نے اپنا کارڈ اس کی آنکھوں کے سامنے نچایا۔ وہ الٹے قدم لوٹ گیا۔ " جیسے کو تیسا۔" کہہ کر فریدی نے دایاں ہاتھ جھٹکا۔ اسکی کوٹ کی آستین میں نصب ایک ڈیوائس سے ایک سفید دھویں کی دھار نکلی اور ڈائنا کے نتھنوں سے ٹکرائی۔ اسے غش آنے لگ۔ اس سے پہلے کہ وہ تیورا کر گرتی فریدی نے اسے بانہوں میں تھام لیا۔ فریدی ڈائنا سے کہہ رہا تھا۔ " یہ وہی خواب آور اسپرے ہے جو تم نے چند گھنٹے قبل مجھ پر آزمایا تھا۔ داد دیتا ہوں زیرولینڈ والوں کی کیا غضب کی ایجاد ہے۔ اس کا شکار دس گھنٹوں سے زیادہ سوتا ہے۔ اسے میں نے ایک کیس میں زیرو لینڈ کے ایک ایجنٹ سے حاصل کیا تھا۔
تمہارے لیے ایک بری خبر ہے کہ میں نے حواسِ خمسہ پر کنٹرول کی ٹریننگ لی رکھی ہے۔ میں مدہوش ہو ہی نہیں سکتا۔ زیرو لینڈ کے پاس شرکی ٹیکنالوجی ہے۔ لیکن خیر کی طاقت بھی کچھ کم نہیں۔ اس وقت تو تمہارا موبائل چیننے کی کوشش میں میں نے تمہارے موبائیل میں ایک مائیکرو چپ چپکا دی تھی جس نے میری یہاں تک رہنمائی کی جہاں تم دہرا کردار ادا کر رہی تھیں۔ تمہارے موبائل کی ساری ہسٹری میرے پاس آ چکی ہے۔ تمہارا جرم ثابت کرنے کے لیے یہ ثبوت کافی سے زیادہ ہے۔ تمہاری ماں کا یرغمال بنایا جانا سراسر بکواس ہے۔ تمہاری ماں کا قتل تو اس کے بوائے فرینڈ نے تمہارے سامنے کیا تھا جب تم کمسن تھی۔ تمہاری تلاش مکمل ہونے والی ہے عنقریب تمہاری ملاقات تتاریہ سے ہونی والی ہے مگر ایک قیدی کی حیثیت سے۔ کاش کوئی زیرو لینڈ تک یہ خبر پہنچادے کہ جب تک یاجوج ماجوج وارد نہیں ہو جاتے ہر باطل کا مقدر شکست ہے۔ "
جب فریدی ڈائنا کو اسٹریچر پر ڈال کر لے جا رہا تھا وہ آنکھیں بند کئے بڑبڑا رہی تھی۔ " ماں خوب شراب پیتی۔ اور مجھے حکم دیتی میرا میک کر دو۔ اچھا سنگھار کرو۔ میں بالوں میں کنگھی کرتی۔ لپ اسٹک لگاتی۔ ماں کو ٹاپس پہناتی پھر وہ اپنے ریلیشن پاٹنر سے ملنے چلی جاتی۔ جب ماں واپس آتی تو پرس میں کچھ کرنسی اور کھانے پینے کی اشیاء ہوتیں۔ ایک دن ریلیشن پارٹنر نے جھگڑے میں ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔میں گھنٹوں ماں کی لاش سے لپٹ کر روتی رہی۔ " فرید رحم طلب نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا
۔


