مالیگاؤں. شہر عزیز کی مشہور و معروف شخصیت سابق ایم ایل اے شیخ رشید حاجی شیخ شفیع صاحب کی طبیعت ناساز ہے ۔مورخہ 26 اکتوبر کو دوپہر میں ایک بجے ناسک کے اسپتال میں شیخ رشید صاحب کا بائے پاس کا آپریشن کیا جارہا ہے ۔لہٰذا آپریشن کی کامیابی اور صحت و تندرستی کیلئے شہریان مالیگاؤں اور بالخصوص تمام مصلیان مسجد اور تمام ورکروں ہمدردوں اور شیخ رشید صاحب سے دلی لگاؤ رکھنے والے تمام ساتھیوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے ۔اللہ رب العزت شیخ رشید صاحب کے بائے پاس آپریشن کو کامیاب بنائے، انہیں شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ،صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
اپیل کردہ: آصف شیخ رشید مالیگاؤں


