کھام گاؤں (واثق نوید)24 اکتوبر کو امراؤتی شہر میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کا علاقائی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امراوتی ضلع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ و ایوارڈ یافتہ اساتذہ کا استقبال بھی کیا گیا ۔
جس میں امسال تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اشخاص کا اعزاز مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع امراؤ تی کی جانب سے ٹرافی اور شال دے کر کیا گیا ۔
اسی ضمن میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول بہی گاؤں پنچایت سمیتی انجن گاؤں ضلع امراوتی کے صدر مدرس سید مستقیم سید منتظم ، کو مرحوم ایڈوکیٹ بہاؤ الدین مثالی معلم فروغ اردو کونسل ناندیڑ مہاراشٹر (ریاستی سطح) ایوارڈ یافتہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس تقریب کے صدر کے طور پر پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم۔اے غفار اور مہمانان خصوصی کےطور پر تمام اضلاع کے صدر اور سیکریٹری موجود تھے۔


