کھام گاؤں:24/اکتوبر (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے امراوتی علاقائی صدر واثق نوید کو گزشتہ دنوں ریاستی سطح پر جوائنٹ سیکرٹری نامزد کئے جانے کے بعد سے علاقائی باڈی برخواست کر دی گئی تھی ۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی امراوتی علاقائی باڈی کی تشکیل نو کے لیے 24 اکتوبر کو امراوتی ڈیویژن کے پانچوں اضلاع کے عہدیداران و ارکین کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ جس کی صدارت مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار نی فرمائے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی سطح کے عہدیداران موجود تھے ۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی امراوتی ڈیویژن کی نئی باڈی تشکیل دی گئی ۔ جس میں علاقے کے پانچوں اضلاع ایوت محل ، واشم ، آکولہ ، بلڈھانہ ، اور امراوتی سے سب کو نماندگی دی گئی ۔ صدر کی حثیت سے حیات خان (ایوت محل) اور سیکریٹری کے لئے ناظم ریتپوری (امراوتی) کا انتخاب عمل میں آیا ۔
نئی باڈی میں بلڈھانہ ضلع کو بھی بھر پور نمائندگی دی گئی جس میں علاقائی کار گزار صدر عبدالسعید (دیول گاوں راجہ) ، علاقائی نائب صدر محمد فاروق محمد ابراہیم (کھام گاؤں) ، علاقائی جوائنٹ سیکریٹری شیخ ایوب قریشی (دیول گاوں مہی) ، علاقائی سنگھٹک آصف شیخ لعل (موتلہ) اور خاتون نمائندگی کے لئے شمیم بانو محمد حنیف (کھام گاؤں) کا انتخاب عمل میں آیا ۔ معلوم رہے کہ بلڈھانہ ضلع میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ، ریاستی خازن سرفراز احمد دیشمکھ کی سرپرستی ، ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید کی قیادت و ضلع صدر سید تنویر کی نگرانی و ضلع سیکریٹری محمد عرفان کی رہنمائی میں اردو اسکولوں واساتذہ کے مسائل حل کرنے میں سرگرم ہے ۔ جس کی وجہ سے ضلع بھر کے اردو اساتذہ کی حمایت ، تعاون اور دعائیں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ساتھ ہے۔ اس علاقائی اجلاس میں بلڈھانہ ضلع سے واثق نوید ، سید تنویر احمد ، محمد عرفان عبدالسعید
جاوید خان آصف سر ، مرزا اظہار ، شیخ معین ، عمران خان موجود تھے ۔ ضلع کے نو منتخب شدہ عہدیداران کو اردو اساتذہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔


