کھام گاؤں (واثق نوید) مسلم ایجیوکشن سوسائٹی ناندورہ کے زیر انصرام چلنے والے ادارے عنایتیہ اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج میں تعلقہ سطح کا سیرت النبی کوئز ، نعت اور تقریری مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں ناندورہ تعلقہ کی کئ اسکولوں سے سینکڑوں طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا۔ سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کوئز کے تینوں انعامات نگر ہریشد اُردو مڈل اسکول ناندورہ کی طالبات نے حاصل کیے۔ رقیہ تسنیم محمد مشتاق نے 85 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا۔
اور نقد 5000 روپیے کا انعام و سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہیں اقصیٰ فاطمہ جمیل خان اور مشفیقہ انم شیخ علیم نے بالترتیب دوم اور سوم انعامات حاصل کیے۔ تقریری مقابلہ میں تنزیلہ انم گلاب خان نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ سوسائٹی کے صدر اور دیگر مہمانان کے مبارک ہاتھوں سے طلباء نے اسناد و سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے زریعے منعقدہ اسی طرح کے ایک اور خوشخطی کے مقابلے میں نوشین فاطمہ محمد نفیس نے اول اور شیخ سفیان شیخ سلیم نے سوم انعام حاصل کیا۔ نگر ہریشد اُردو مڈل اسکول کے طلباء کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول میں ایک چھوٹی سی تہنیتی نشست کا انعقاد کیا گیا.
جس میں صدر معلمہ شاہدہ پروین اور تمام اساتذہ نے طلباء کو مبارکباد دی۔ طلباء کو گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیاگیا۔ تنزیلہ گلاب خان کو اساتذہ نے 1500 روپیے کی نقد رقم عنایت کی۔ طلباء کی اس نمایاں کامیابی سے اسکول کے تمام طلباء اساتذہ اور سرپرستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


