کھام گاؤں :29/اکتوبر (واثق نوید) ڈاکٹر اسلم خان کو انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ میں مہاراشٹر ریاست کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ مکل جی واسنک آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپگڑی ، ڈاکٹر وجاہت مرزا ریاستی صدر کانگریس اقلیتی شعبہ کے حکم کے مطابق مہاراشٹر کے انچارج محمد احمد خان نے ڈاکٹر اسلم کو ایک خط بھیجا ہے۔ جسکے ذریعے انہیں ریاستی کانگریس کمیٹی کا ریاستی نائب صدر نامزد کئے جانے کی اطلاع دی
ڈاکٹر اسلم خان 1987 سے ضلعی سیاست میں سرگرم ہیں۔ ان کا سیاسی کیریئر ڈاکٹر سیل کے شیگاؤں شہر صدر کے عہدہ سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ ضلع نائب صدر، ضلع ورکنگ صدر کے عہدوں پر فائز ہوئے ۔ ڈاکٹر اسلم خان سیاست کے ساتھ سماجی، طبی اور ثقافتی شعبوں میں پیش پیش رہ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے ساتھ وفادار رہ کر کانگریس پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے اور کانگریس پارٹی کے مشن کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ان کی کوششوں کے پیش نظر انہیں اقلیتی شعبہ کا مہاراشٹر پردیش نائب صدر کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی۔


