کھام گاؤں
(واثق نوید)
سوچھ سرویکشن و ماجھی وسندھرا ابھیانکے تحت نگر پریسد ناندورہ کی جانب سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے پورے شہر کی اسکولوں (مراٹھی اردو )کے طلباء کے لئے مختلف مقابلے رکھے گئے تھے جن میں مضمون نویسی ۔تقریر۔ڈرائنگ وغیرہ شامل تھے ۔
نگر پریشد اردو پرائمری گرلس کی جماعت چہارم کی طالبات نے مضمون نویسی (مراٹھی) میں دوم و سوم انعام حاصل کیا ۔جن میں عائشہ پروین شیخ نعیم اور ذکری مہرین کلیم بیگ نے سوم انعام حاصل کرکے خود کا والدین کا اور اسکول نام روشن کیا ۔26 اکتوبر کو ٹاؤن ہال میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔راجیش بھاؤ ایکڑ ے ( آمدار ملکاپور ودھان سبھا ) کے ہاتھوں شیلڈ و سرٹیفیکیٹ دیکر استقبال کیا گیا۔
ساتھ ہی بہترین کارکردگی پر اسکول ہیڈ ماسٹر انوارالحق کو بھی اپریسیشن کے طور پر شیلڈ دیکر استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر خوشی کا ماحول ہے ۔ساتھ ہی طالبات کا اسکول کی طرف سے بھی انعامات دیکر استقبال کیا گیا ۔۔اس موقع پر جماعت معلمہ سمیہ عنبرین کا بھی ھما باجی و صالحہ باجی کے ہاتھوں شال گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا ۔اس موقعے پر محمد انوارالحق(صدر مدرس) ۔محمد آصف ۔محمد اظہارالحق ۔و دیگر اسٹاف بطور خاص موجود تھے ۔۔۔


