مالیگاؤں۔ عدم وسائل کے باوجود حضرت قاری حفیظ الرحمن شمسی زید مجدہ کی بڑے سادگی کے ساتھ بےلوث خدمات دور اندیشی پر مبنی حضرت مولانا محمد عثمان بانی جامعتہ الصالحات کی فکر کو آگے بڑھانے حسب ضرورت صوبہء مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر مدارس البنات کے قیام کی کوششیں .مبادیات دین سے امت کو روشناس کرنے اور نسلوں کے ایمان و عقیدے کی سونچ لیکر اکابرین جمعیت کی فکر کو پروان چڑھاتے ہوے چھوٹے مقامات دیہاتوں بالخصوص سلم علاقوں میں مکاتب کی بنیاد ڈالنا مجاھد آزادی مفکرملت حضرت مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ بانی معھد ملت مالیگاؤں کی تحریک ادارہ امتحان دینیات کے پلیٹ فارم سے انوکھے انداز میں بےلوث کام کرنا۔
نیز اصلاح معاشرہ کی عنوان سے مسلسل جدوجہد بالخصوص نکاح کی شرعی حیثیت بحال کرنے کی عملی کوشش اور جہز کی لعنت سے ملت اسلامیہ کو پاک کرنے کےلئے جہز مخالف مھم کو اپنی زندگی کا مشغلہ بنانا اور عملا ایسے انفرادی و اجتماعی نکاح کروانا علاوہ ازیں ارتداد زدہ علاقوں کی فکر اور فکر مند احباب کےساتھ وہاں جاکر کام کرنا یقینا یہ سب ناقابل فراموش کارنامے اور خدمات ہیں چو قدردانوں کے لئے لائق صد اعتراف ہیں۔
اس سلسلے میں 22 اکتوبر 2023ء اتوار جمہور ہائی اسکول مالیگاؤں میں ابنا ےقدیم مدرسہ اسلامیہ کےسالانہ مسابقہ کے پر گرام می حضرت مفتی محمد اسماعیل صاحپ رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبندصدر جمعیت علماء مالیگاؤں اورصدرضلع ناسک حضرت مولاناعبدالقیوم قاسمی قاری طفیل مولوی سفیان جمالی صاحبان کےدست مبارک سے 42 سالہ خدمات کااعتراف وسفاش نامہ پیش کیاگیا.
لہذا میں بھی رحابت صدر و عماقت قلب سے حضرت قاری صاحب کی خدمت میں ھدیہءتہنیت پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالی حضرت قاری صاحب کی خدمات کو شرف قبول بخشے .اللہ آپ کو صحت تندرستی مزید عطا فرماے عمر میں برکت نصیب فرماے اور اللہ تعالئ آپ سے مزید خدمات لے اسی کے ساتھ میں مالیگاؤں کے ان تمام ہی مخلصین معاونین کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔
جو ان تمام کاموں میں حضرت قاری صاحب کے شانہ بشانہ رہے اور انکی فکروں کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے میں ان تمام مخلص احباب کی خدمت میں نیک تمناؤں کے ساتھ التماس کرتاہوں کہ اعتراف خدمات کے ساتھ حضرت قاری صاحب کی ہمہ جہتی تحریک میں پہلے سے زیادہ معاون اور حصہ دار بنیں وماتوفیقی الا باللہ ..




