مالیگاؤں.26 اکتوبر 2023
فلسطین میں ظلم و جبر کاایک نہ ختم ہونےوالاسلسلہ جاری ہے،مسلمانوں پرعرصۂ حیات تنگ کیاجارہاہے،مختلف علاقوں سے مسلمان بھائیوں٬بہنوں اوربچوں کی شہادت یا زخمی ہونے کی خبریں مل رہی ہیں،ایسےنازک وقت میں ﷲ کی طرف رجوع٬دعا اوراستغفار کی بڑی ضرورت ہے،
اس سلسلےمیں کل بروزجمعہ بعد نماز عشاءفوراً حمیدیہ مسجد میں ایک دعائیہ مجلس رکھی گئی ہے،جس میں شیخ طریقت حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب مختصرخطاب فرمائیں گےخطاب کےبعد آیت کریمہ کا ورد،ذکراوراستغفارکااہتمام کیاجائےگا اورمظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کےلیےدعا کی جائے گی ان شاءﷲ
تمام برادران اسلام سےدعائیہ مجلس میں شرکت کی گذارش ہے۔
اس نازک وقت میں ہمیں اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے رہناچاہئےاورﷲتعالیٰ کی مدد حاصل کرنے کے لیے توبہ و استغفار اور رجوع الیﷲ کے راستے پرچلناچاہئے٬ﷲپاک ہمیں عمل کی توفیق دے۔
نوٹ:مجلس بعدنمازعشاءفوراًشروع ہوجائےگی لھذانمازعشاءحمیدیہ مسجدمیں ہی اداکریں۔عشاءکی نماز8:00پرہے۔
منجانب:متوسلین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں۔


