کھام گاؤں (واثق نوید) بیاد علم دوست ماہر تعلیم ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین صاحب (مرحوم) فروغ اردو سوسائٹی ناندیڑ اور بانو ایجو کیشن سوسائٹی ناندیڑ کے اشتراک سے ایک روزہ قومی سیمینار اور ریاستی مثالی معلم ایوارڈتقریب کا انعقاد بتاریخ 02 اکتوبر 2023 بروز پیر بوقت صبح 11 بجے بمقام اُردو گھر ناندیڑمیں کیا گیا ۔
یہ بتاتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے کہ تعلیم کے میدان میں غیر معمولی لگن، جذ بہ اور وابستگی کے ساتھ کام کرنے والے اساتذہ کے اعتراف میں ریاستی سطح پر " مثالی معلم ایوراڈ " کی پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کی صدارت شرى وكرم وسنت راؤ کاڑے صاحب (ایم ایل سی) نے کی اور مہمانان خصوصی میں ایڈوکیٹ سراج دیشمکھ صاحب ( سابق ایم ایل اے جینز)، پروفیسر محمد عبد السميح صديقي صاحب (ڈائریکٹر MANUU حیدرآباد)، جناب مفتی ایوب قاسمی صاحب ( خطیب و امام مسجد وزیر آباد ناندیز)، شری ڈی بی جامبھرونكرصاحب ( ممبر کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی )،۔ جناب ایم اے غفار صاحب (بانی و ریاستی صدر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ) اور توصیف پرویز صاحب ( اردو کو آرڈینیٹر ایس سی ای آرٹی پونہ ) شامل رہے۔
اس تقریب کے صدر شرى وكرم وسنت راؤ کاڑے صاحب (ایم ایل سی) کے دست مبارک سے شعیب احمد عبدالسعیدکو ریاستی مثالی معلّم اعزاز دیا گیا۔
اسی تقریب کے پہلے یک روزہ قومی سیمنار بہ عنوان " تقسیم ہند کے بعد بر صغیر میں افسانوی نثر " کا انعقاد کیا گیا ۔ نیز ملک کے معروف نقاد محقق و ریسرچ اسکالرس نے اپنے مقالہ جات پیش کئے۔ اس تقریب میں ریاست کے ایسے عظیم اساتذہ و اسکالرس موجود تھے جنھوں نے ایک مثبت تعلیمی و علمی ماحول کو فروغ دیا اور اردو کے کاز کے لیے کام کیا۔ ان افراد میں شعیب احمد عبدا لسعید نے بھی اپنا مقالہ بہ عنوان" تقسیمِ ہند کے بعد اہم ڈرامہ نگار" پیش کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ موصوف کا تعلق تاریخی شہر اچل پور کے معزز علمی و ادبی خاندان سے ہے۔ اعزاز ملنے پر والدین، رشتہ دار اور اساتذہ کرام نے پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے ۔





