جلگاؤں (سعید پٹیل) بکر قصاب (کھاٹک سماج قریشی) کی پریس ریلیز کے مطابق اس نمائندہ کو موصول اطلاعات کے حال ہی میں تاریخی مقام نصیر آباد جلگاؤں میں مُسلم کهاٹک سماج بکر قصاب برادری کی کُل ہند انتخابی مجلسِ کا انعقاد عمل میں آیا ، اِس مجلس میں مدھیہ پردیش گجرات مہاراشٹرا کے علاوہ مختلف صوبوں سے برادری کے ذمےداران بڑی تعداد میں شریک تھے ، سب نے اپنی بات رکھی اور متففقہ طور پر اپنی برادری کے مشہور
معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مقرّر حضرت مولانا مفتی محمد ھارون ندوی کو قومی صدر منتخب کیا ، اور اُمّید ظاہر کی کہ ہمارا سماج تعلیمی سیاسی سماجی ملّی دینی ہر اعتبار سے حضرت مفتی صاحب کی قیادت میں آگے بڑھے گا ،
معاشرتی زندگی گھریلو مسائل کے حل میں آسانی ہوںگی ، جوانوں کو نصیحت اور رھبری ملے گی ، اور سماج کے کُچھ اہم ترین مسائل جو سپریم کورٹ میں چل رھے ھیں اُن میں بھی مفتی صاحب کا اہم ترین کردار ہونگا ، اللہ نے مفتی صاحب کو دینی دُنیاوی دونوں علوم کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی ملّی کاموں میں بھی بڑی مضبوط پکڑ دی ھے ۔ سماج کے آئے ہوئے تمام بڑوں نے مفتی صاحب کو کُل ہند صدارت سنبھالنے کی گزارش کے ساتھ ھی ہار پہناتے ہوئے اللہم خیر کا نعرہ تکبیر بلند کیا ۔
پورے سماج نے بڑی خوشی کا اظہار کیا ، مفتی صاحب نے سب سے پہلے تعلیمی اعتبار سے سماج کو آگے بڑھانے اور بڑھنے کی طرف توجہ دلائی اور گھریلو مسائل کے حل ، کورٹ کچہری سے دوری اور اتحاد و اتفاق کی نصیحت کی ۔ برادری کے سابق صدر جناب لطیف شیخ صاحب ، حاجی حُسن الدین صاحب ، اور برادری کے تمام ذمےدار اِس موقع پر موجود تھے سب نے اپنے سماج کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز کرنے پر توجہ دلائی ۔۔
پانچ سالہ یہ انتخابی مجلسِ بحُسن و خوبی اختتام ہوئی ۔۔



