جس میں ایوت محل ، واشم ، آکولہ ، بلڈھانہ اور امراوتی اضلاع کے اردو اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اجلاس کی صدارت مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار نے فرمائی.
جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی ترجمان سید جواد حسین ، ریاستی نائب صدر حمید شارق ، ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید ، امراوتی ایجوکیشن افسر(یوجنا) عبدالرازق ، تنظیم کے بزرگ رہنما اور سرپرست میر مہدی صاحب ، محمد غیاث صاحب ، ریاستی سنگھٹک شفیق راہی ، ریاستی سنگھٹک عبدالقیوم ایوت محل ضلع صدر محمد شہزاد ، واشم ضلع صدر محمد انیس الدین ، اکولہ ضلع صدر اظہر خان ، بلڈھانہ ضلع صدر سید تنویر ، امراوتی ضلع صدر محمد جاوید جوہر ، موجود تھے ۔
اس موقع پر اتفاق رائے سے امراوتی ڈیویژن کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں علاقائی صدر کی حیثیت سے حیات خان (ایوت محل) علاقائی سیکریٹری ناظم ریتپوری (امراوتی) ، علاقائی کارگزار صدر عبدالسعید (بلڈھانہ) علاقائی خازن نعمت خان (واشم) علاقائی نائب صدر سیف الدین (اکولہ) سمت 22 عہدیداران منتخب کئے گئے۔ اس اجلاس میں امراوتی ضلع میں تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکا استقبال کیا گیا.
صدر جلسہ اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں شال ، گلدستہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت مجاہد فراز نے انجام دیا جبکہ اظہار تشکر کے فرائض شہزاد بن سعید نے انجام دیا ۔ اس موقع پر۔ ہر ضلع کے عہدے دار نے اپنے ضلع کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نئے عزم پیش کئے ۔ صدر جلسہ ایم اے غفار نے اپنے صدارتی بیان میں نئے عہدیداران کو خطاب کرتے ہوئے اردو زباں، اساتذہ ، طلباء اور اسکولوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے کی نصیحت فرمائی ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی امراوتی ٹیم نے بھر پور محنت کی ۔ اجلاس کے اختتام پر پرتکلف ضیافت کا نظم کیا گیا تھا.






