ممبئی/ مالیگاؤں :( نمائندہ شامنا مہ ) اردو زبان و ادب اور تعلیم وتعلم کے میدان میں نمایاں کار کردگی کے ساتھ خدمات جاری رکھنے والے اساتذہ، شعراء، ادباء اور صحافی حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ چھ سالوں سے مسلسل متحرک رہنےوالا ادارہ کوئیز ٹائم ممبئی نے امسال بھی اپنی منفرد روایات کا سلسلہ دراز رکھا۔
ادارے کے روح رواں، خانوادہ سیماب اکبر آبادی کے چشم و چراغ حامد اقبال صدیقی اور ان کی اہلیہ زاہدہ صدیقی کی ذاتی دلچسپی سے اعترافیہ ایوارڈ اور محبان اردو ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب 6 اکتوبر 2023ء جمعہ کی شام مراٹھی پترکار سنگھ ممبئی میں منعقد ہوئی۔
اس میں ممبئی سمیت اہم شہروں کی علمی ادبی اور تعلیمی شخصیات حوصلہ افزائی کے لیے شریک رہیں۔ مہاراشٹر بھر سے منتخب اساتذہ کی فہرست میں شہر عزیز مالیگاؤں کے نوجوان خوش فکر و نعتیہ شاعر ،ناشک ضلع پریشداردو اسکول نامپور تعلقہ باگلان کے گریجویٹ ٹیچر ڈاکٹرمحمد حسین مشاہد رضوی کا بھی شمار رہا ۔
ڈاکٹر مشاہد رضوی گزشتہ دو دہائیوں سے ناشک ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول میں بحیثیت مدرس اپنی خدمات کے ساتھ علمی و ادبی خدمات کا سلسلہ بھی دراز رکھتے ہوئے پچھتر سے زائد تعلیمی ادبی مذہبی کتابوں کی ترتیب و تالیف کی ہے۔
پچاسوں شعری ونثری کتابوں میں آپ کے توصیفی و تنقیدی مضامین شامل اشاعت ہو چکے ہیں آپ نے نعتیہ ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ درسی کتب کی تیاری کا سرکاری ادارہ بال بھارتی پونہ کی مجلس مشاورت کے رکن رہے ہیں۔
ان کی تعلیمی تدریسی علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں ادارہ کو ئیز ٹائمز ممبئ نے اعترافیہ ایوارڈ سے سرفراز کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ہم جملہ دوست احباب خویش واقارب اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ علم کے بانٹنے کا سلسلہ جاری رہے۔
شریکان مسرت : وسیم کتابی (سٹی بک ڈپو) ، یاسین اعظمی ، ظفر عابد، عطاء الرحمن نوری، خلیل عباس، ادارہ شا منامہ واقصی آ فسیٹ پر نٹر س ۔







