مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے فنڈ سے دیہی و شہری علاقوں میں یہ کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ، جس سے عوام میں خوشی و اطمینان پایا جارہا ہے ۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی کروڑوں روپئے کے تعمیراتی کاموں کے سنگ بنیاد و افتتاح عمل میں آرہے ہیں ۔
جن کو لیکر مسلم سماج کے حق و انصاف کے لڑنے والی تعلقہ کی اہم تنظیم "الپسنکیاک نیائے و حق سمیتی " کے ذمہ داروں نے جگہ جگہ رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کا استقبال کرکے انکا شکریہ ادا کیا ۔
معلوم رہے کہ نیائے حق سمیتی کے ذمہ داران نے گزشتہ دنوں رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر سے ملاقات کرکے ان سے تعلقے کے مسلم مسائل اور تعمیراتی کاموں کے تعلق سے تقریباً دو گھنٹے گفتگو کی تھی جس پر آکاش فونڈکر نے وفد کو یقین دلایا تھا کہ وہ اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کے کاموں پر ضرور توجہ دیں گے ، ۔
آپ لوگ کام بتائیں میں اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کھام گاؤں حلقہ انتخاب میں جاری تعمیراتی کاموں میں مسلم اکثریتی قصبے سجن پوری ، ماتھنی ، گوندھنا پور ، کنجہرہ ، پیپل گاؤں راجہ ، اٹالی ، جنونہ ، وغیرہ دیہاتوں میں بھی کروڑوں روپے مالیت کے تعمیراتی کاموں کے سنگ بنیاد ، افتتاح کئے گئے ۔
رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے اس کاموں کے لئے جہاں جہاں بھی تعمیراتی کاموں کا آغاز یا سنگ بنیاد ہوا الپسنکیاک نیائے و حق سمیتی کے ذمہ داران نے اس پروگرام میں پہونچ کر زوردار طریقے سے پر خلوص استقبال کیا ۔ جس سے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ۔
پیپل گاؤں راجہ میں ذولقرنین شیخ نے اپنے گرام پنچایت کے تمام اراکین کے ساتھ استقبال کیا ۔ کنجہرہ میں شفیع اللہ خان ، گوندھنا پور میں لئیق خان ، ماتھنی میں عمران پٹھان ، سجن پوری میں سید مظفر حسین ،، نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی اور آکاش فونڈکر کا کاموں کے لیے شکریہ ادا کیا ، انکا استقبال کیا ۔






