کھام گاؤں:8/اکتوبر (واثق نوید) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے 6 اکتوبر کو ٹیپو سلطان ہال ضیا کالونی میں خطاب عام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں لونار میں منعقدہ ضلعی سطح پر سیرت النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم) کوئز کمپٹیشن میں پہلا، تیسرا اور پانچواں رینک حاصل کرنے والی جی آئی او، سے منسلک طالبات کو انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
معلوم ہو کہ بلڈھانہ ضلع کے لونار شہر میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول نے ضلعی سطح پر سیرت النبی کوئز آرگنائز کیا تھا جس میں چھٹی جماعت سے بارویں جماعت تک طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ جس میں پہلا انعام عمرہ حرمین شریفین نشرہ صدیقہ اظہار الحق کھام گاؤں سوم انعام دو طالبات بشری صدیقہ ساجد اللہ خان اور مریم جمیلہ اظہار الحق (واشنگ مشین) اور پانچواں انعام رقیہ فاطمہ محمد مشتاق ناندورہ نے حاصل کیا۔ کام گاؤں میں بچیوں کی کامیابی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اللہ تعالی اسی طرح انہیں دنیا و اخرت کی کامیابی عطا فرمائے۔ آمین



