جلگاؤں (شیخ زیاّن احمد) اسٹوڈنٹ یوتھ فیڈریشن جلگاؤں کی جانب سے شہر سطح پر منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلہ میں ملّت ہائی اسکول ، مہروں جلگاوں سے جماعت ہشتم تا دہم کے کل 141 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس مقابلہ میں نہم (الف) کی طالبہ مصباح کوثر اسلم خان کو مولانا حذیفہ غلام وستانوی صاحب کے ہاتھوں سوّم انعام کے طور پر اِسٹڈی ٹیبل ، ٹرافی اور سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسی طرح اسکول کے دیگر 19 طلبہ کو ترغیبی انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس مقابلہ میں ملّت ہائی اسکول Highat participation ایوارڈ حاصل کیا اور اسکول کی ثقافتی و مقابلہ کمیٹی کی انچارج محترمہ صدیقی نسرین عبد المجیب کو مقابلہ کی معاونت پر Best Supporting Teacher کا اعزاز دیا گیا۔ اسکول کی اس کامیابی پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جلگاؤں کے صدر محمد رفیق شاہ صاحب، صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم، سوپروائزر سید مختار سر نیزجملہ اسٹاف نے مبارک باد پیش کی۔
تصویر میں :
انعام یافتہ طالبات اپنی اسناد و ٹرافی بتاتے ہوئے، ان کے ساتھ دائیں سے سید مختار سر، عفیفہ شاہین میڈم، صدیقی نسرین میڈم دیکھے جاسکتے ہیں۔



