موجودہ دور میں پروٹین کے بارے میں تقریباً ہر شخص کچھ نا کچھ جانکاری ضرور رکھتا ہے. آئیے آج ہم آپکو پروٹین کی مکمل معلومات فراہم کریں.
پروٹین ہر ذی روح کی زندگی کے لئے نہایت ہی اہم عنصر ہے. ہم روز مرہ جو غذائیں کھاتے ہیں ان میں کاربوہائیڈریٹس، فیٹس (چربی) نشاستہ اور پروٹین وغیرہ ہوتے ہیں. حالانکہ یہ تمام ہی اجزاء ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہیں لیکن ان تمام میں سب سے زیادہ جس کی اہمیت ہے وہ پروٹین ہے.
بنیادی طور پر تین اقسام کی پروٹین جسم انسانی میں پائی جاتی ہیں.
*1) سمپل پروٹین*
*simple protein*
ایسی پروٹین جنھیں ہم hydrolysis کے عمل سے گذاریں تو صرف آمائینو ایسڈ حاصل ہوتے ہیں.
سمپل پروٹین دو طرح کی ہوتی ہیں
*البیومین albumin*
*گلوبیولن globulin*
ہارمون، وٹامن، کیلشیم اور دواؤں کو انسانی جسم کے ہر عضو تک پہنچانے کا کام *البیومن* کرتی ہے.
جبکہ *گلوبیولن* ان تمام افعال کے علاوہ جسم کے *مدافعتی نظام defence system* جسے *immune system* بھی کہتے ہیں وہ سنبھالتی ہے.
گلوبیولن تین طرح کی ہوتی ہیں
*1) الفا گلوبیولن*
*2)بیٹا گلوبیولن*
*3) گاما گلوبیولن*
ان میں *گاما گلوبیولن gamma globulin* کو *immunoglobulin* بھی کہتے ہیں یہی وہ گلوبیولن ہے جو مدافعتی افعال defence functions رکھتی ہیں. یہ مزید تین اقسام کی ہوتی ہیں
*Immunoglobulin G(Ig G)*
*Immunoglobulin M (Ig M)*
*Immunoglobulin E (I g E)*
*( 2)گانجوگیٹیڈ پروٹین*
*conjugated protein*
یہ وہ پروٹین ہوتے ہیں جن کی ساخت میں پروٹین کے علاوہ دوسرے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں. اس اعتبار سے انکی مندرجہ ذیل اقسام ہوتی ہیں
*(1) گلائیکوپروٹین* *glycoprotein*
وہ پروٹین جو کاربوہائیڈریٹس سے مل کر بنتے ہیں
*(2) لائیپوپروٹین lipoprotein*
وہ پروٹین جو lipids سے مل کر بنتے ہیں.
*(3)نیوکلیوپروٹین nucleoprotein*
وہ پروٹین جو nuclic acid سے جڑے ہوتے ہیں
*(4)کروموپروٹین chromo protein*
وہ پروٹین جو ہیم سے ملکر hemoglobin بناتے ہیں
*(5)فاسفوپروٹین phosphoprotein*
وہ پروٹین جن کے ساتھ فاسفورس ہوتے ہیں
*(6)میٹالوپروٹین metalloprotein*
وہ پروٹین جن کے ساتھ metal ions جیسے
*آئرن =ہیموگلوبن*
*کاپر= tyrosinase*
*زنک = carbonic anhydrases*
جڑے ہوتے ہیں.
*3)ماخوذ پروٹین*
*derived protein*
وہ پروٹین جو سمپل اور گونجوگیٹیڈ پروٹین سے ماخذ ہوتے ہیں. انسانی جسم میں خون blood مین تقریباً تمام اقسام کی conjugated protein موجود ہوتی ہیں.
📌دودھ میں الفا لیکٹالبیومن alpha lactalbumin
بیٹالیکٹو گلوبیولن beta lactoglobulin اور کیسین casein ہوتے ہیں
📌انڈوں کی سفیدی میں اوالبیومن ovalbumin, کونالبیومن conalbumin, لائیسوذائم lysozyme، اواگلوبیولن ovaglobulin, اوومیوکوائیڈ ovomucoid ،اویڈین ovidin نامی پروٹین ہوتے ہیں.
📌انڈوں کی زردی میں لائیپوپروٹین lipoprotein ، لیوینٹن liventins,
📌میوکوپروٹین mucoprotein تھوک saliva, گیسٹرک جیوسgastric juice ، کری ہڈیاں cartilage، ہڈیوں کے جوڑوں میں جو لعاب synovial fluid ہوتا ہے ان میں پائے جاتے ہیں.
📌میلانن melanin جلد ، بالوں میں پائے جاتے.
📌 ان تمام کے علاوہ انسانی جسم کے مختلف افعال کو کنٹرول کرنے کا ایک سسٹم *endocrine system* ہوتا ہے جو ہارمون کے ذریعے اثر انداز کرتی ہے. زیادہ تر ہارمون پروٹین ہی ہوتے ہیں.
*1) Growth hormone(G H)*
*2) Thyroid stimulating HORMONE (TSH)*
*3) Adrenocorticotropic hormone(ACTH)*
*4) FOLLICLE STIMULATING HORMONE (FSH)*
*5) LEUTINIZING HORMONE (L H)*
*6) PROLACTIN*
*7) ANTIDIURETIC HORMONE (ADH)*
*8) OXYTOCIN*
*9) INSULIN*
*10) GLUCAGON*
*11) SOMATOSTATIN*
*12) PANCREATIC POLYPEPTIDE*
*13) HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN (HCG)*
*14) HUMAN CHORIONIC SOMATOTROPIN*
*15) PARATHORMONE (PT)*
*16) CALCITONIN*
یہ تمام ہارمون پروٹین ہارمون ہیں.
*نوٹ:* ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی غذاؤں میں زیادہ حصہ پروٹین کا شامل کریں تاکہ جسم کی صحت کو برقرار رکھ سکیں اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں.
ان شاء اللہ اگلی تحریر ان غذاؤں پر ہوگی جن میں پروٹین زیادہ ہوتی ہیں.