کھام گاؤں:9/نومبر (واثق نوید) ، آج 9 نومبر ، کو پوری دنیامیں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو عالمی یوم اردو کے طور پر منایا گیا ، اردو اسکول میں اس ضمن میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے قصبہ کنجہرہ کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں بھی یوم اردو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔
صدر مدرس شمیم بانو کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں واثق نوید ، احسان اللہ خان ، نے یوم اردو کے تعلق سے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے علامہ اقبال کی شاعری ، انکی ادبی خدمات اور بچوں کے لیے انکی شاعری میں پیغام پر تفصیلی معلومات فراہم کی اس موقع پر اسکول کے طلباء نے علامہ اقبال کا کلام ، اشعار پیش کرکے انکو خراج عقیدت پیش کیئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں حسنہ باجی ، شہباز باجی ، شاہنہ باجی اور سیما باجی نے محنت کی۔