کھام گاؤں (واثق نوید) نگر پریشد ٹاؤن ہال میں حال ہی میں منعقد پروقار تقریب میں استقبالیہ کا بہت اچھا پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں تبادلہ شدہ چیف آفیسر آشیش بوبڈے کو شال ناریل اور تحائف سے نوازا گیا اور نئے تقرر شدہ
چیف آفیسر ملند داروکر کو شال ناریل سے نوازا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر عتیق احمد سر نے ابتدائیہ پر اپنے خیالات کو مراٹھی زبان میں پُرزور انداز میں پیش کیا۔ گونڈ سر نے نظامت کی اور اسماعیل سر نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر تمام اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔