کھام گاؤں:21/نومبر (واثق نوید) صحافیوں کی ملک گیر مشہور و فعال تنظیم وائس آف میڈیا کی دو روزہ ریاستی کانفرنس 19 ، 20 نومبر کو بارامتی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار ، اپوزیشن لیڈر وجےودیٹیوار ، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان ، سشیل شندے ، سمیت کئی سماجی ، سیاسی ادبی و صحافتی شخصیات موجود تھی ۔ وائس آف میڈیا کے بانی و سربراہ سندیپ کاڑے ، ریاستی صدر انیل مسکے وائس آف میڈیا اردو وینگ کے قومی صدر مفتی محمد ہارون ، کے زیر نگرانی منعقد ہوئی اس کانفرس میں ملک کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے غور و فکر کرکے حکومت کو 18 نکاتی مطالبات پر مشتمل میمورنڈم دیا گیا۔
اس عظیم الشان و تاریخی کانفرنس میں صحافتی و سماجی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مہمانوں کے ہاتھوں انکا استقبال بھی کیا گیا ۔ جا میں مراٹھواڑہ کے معروف صحافی احمد نور قریشی بھی شامل تھے ۔ موصوف جالنہ کے معروف تعلیمی ادارے اردو ہائی اسکول میں بحثیت انگریزی معلیم اپنی درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے ہوئے قوم و ملت کی ترقی کے لیے صحافتی طور پر ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔
درس و تدریس سے سبکدوش ہوجانے کے بعد لوک مت ٹائمز میں بحیثیت جالنہ ضلع نمائندہ کام کررہے ہیں ۔ موصوف کی انہیں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس تاریخی کانفرنس میں اعزاز سے نوازا گیا ۔ انکے اس اعزاز و استقبال سے انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔ دوست احباب ، رشتے داروں اور شاگردوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ، دعاؤں سے نوازا ۔
