کھام گاؤں(واثق نوید) شہرِ ناندورہ کے معروف شاعر اور ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری اسکول بڑ گاؤں ہاشم پور کے فرض شناس معلم ایڈووکیٹ متین طالب کو ریاستی سطح کے مثالی معلم کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔
یہ بات اہلِ برار کے لیے باعثِ مسرت و قابل فخر ہے کہ گوناگوں خصوصیات کی حامل ہر فن مولا شخصیت ایڈوکیٹ متین طالب کو حق بحقدار رسید کے مصداق ریاستی سطح پر اعزاز و اکرام سے نوازا گیا ۔
اتوار ۵ نومبر ۲۰۲۳ کو اکولہ کانگریس کمیٹی شکشک سیل کے جانب سے سوراج بھون اکولہ میں ایک عظیم الشان جلسے میں مہاراشٹر پردیش کمیٹی کے معتمد جناب پرکاش بھاؤ تائڑے، شکشک آمدار دھیرج بھاؤ لنگاڑے، کرن راؤ سرنائک اور ساجد خان پٹھان وغیرہ کی موجودگی میں ایڈوکیٹ متین طالب کو مثالی معلم کا ایوارڈ عطا گیا ۔
اس ایوارڈ کی خبر ملتے ہی انھیں احباب کی جانب سے مبارک بادیاں پیش کی جا رہی ہیں ۔







