کھام گاؤں
18/نومبر (واثق نوید), ریاستی سطح پر اقلیتی ترقی کے لئے بیداری پیدا کرنے اور انکے حقوق کی معلومات فراہم کرنے کے لیے مہاراشٹر اقلیتی این جی او فورم کے بانی و ریاستی صدر ذاکر حسین سکلگر کی قیادت و رہنمائی میں ایک وفد پورے مہاراشٹر کا دورہ کررہا ہے ۔۔ جہاں مقامی ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرکے اقلیتی کے فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے کاموں کا جائزہ ، اقلیتوں کی مختلف اسکیموں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پریس کانفرنس اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنے کی کوشش ہر اضلاع میں کررہے ہیں۔
2 اکتوبر سے 18 دسمبر تک جاری ریاستی بیداری مہم کے تحت یہ وفد 17 نومبر ذاکر حسین سکلگر کی قیادت میں بلڈھانہ پہنچا ۔ مقامی ذمہ داران کے ساتھ وفد نے ضلع کلکٹر سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اقلیتوں بلخصوص مسلم سماج کی ترقی کے تعلق سے جاری مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا ، مزید کاموں کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ ضلع کلکٹر نے وفد کے ساتھ مثبت انداز میں گفتگو کرتے ہوئے اقلیتوں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ساتھ ہی تنظیم کے مقامی ذمہ داران کے ساتھ بیٹھ کر اقلیتوں کی ترقی کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر مہاراشٹر این جی او فورم کے بانی و ریاستی صدر ذاکر حسین سکلگر کے ساتھ پروفسر عرفان اللہ خان ، سماجی خدمت گار محمد سفیان ، محمد دانش ، آغا سر ، ڈاکٹر غفران ، یاسین تنہا ، ساجد خان زبیر بھائی ، ندیم بھائی و فورم کے دیگر کارکنان موجود تھے ۔




