کھام گاؤں:17/نومبر (واثق نوید) کھام گاؤں شہر میں اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کی سب سے بڑی بڑی بستی برڈے پلاٹ مانی جاتی ہے ۔ جس کی بد قسمتی ہے کہ وہاں کی عوام ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے بستی میں پینے کے پانی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی خواتین کو پانی لانے دیگر محلوں میں جانا پڑھتا ، محلے میں نالیاں ، سڑک ، نہ ہوئے سے برسات میں عوام کو راستے پر چلنا دشوار ہو جاتا ۔
اس بات کو دیکھتے ہوئے مقامی اراکین بلدیہ عبدالرشید ، محمد نعیم صاحب نے رکن بلدیہ ذکیہ بانو کے شوہر انیس جمعدار کے ساتھ ملکر مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر سے ملاقات کی اور برڈے پلاٹ کے عوام کو درپیش مسائل پیش کئے ۔
جسے منظور کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تخمینے کے تعمیراتی کاموں کی کاغذی کاروائی مکمل کرکے 17 نومبر کو ان کاموں کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر پانچ راستوں ، باغیچہ ، نگر پریشد اردو اسکول میں نئے کمروں کی تعمیر ، کا افتتاح بعد نماز عشا رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
اس موقع پر محلے کی عوام کے جانب سے آکاش فونڈکر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بڑی تعداد میں محلے کے بزرگ ، نوجوان موجود تھے۔ نوجوانوں نے اس تعمیراتی کاموں کے لیے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کا زبردست استقبال کیا ۔ استقبال کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس محلے کی سب سے بڑی پریشانی پینے کے پانی کی ہے ۔
موصوف نے اس ضمن میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے 2023 کے آخر تک برڈے پلاٹ کے ہر گھر کو نل دینے کا وعدہ کیا۔



