شہریان مالیگاؤں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے کہ الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں آنکھوں کے امراض کا مفت معائنہ کیمپ مورخہ 21 نومبر 2023ء بروز منگل منعقد کیا جارہا ہے.
خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں وقفے وقفے سے مختلف طرز کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا براہ راست فائدہ شہر اور مضافات میں بسنےوالی عوام الناس کو ہوتا ہے۔ اس مرتبہ آنکھوں کے امراض کی فری جانچ کیلئے شہر کی مشہو ر و معروف ڈاکٹر جیوتی نکم (ڈائریکٹر آف دیا آئی کیئر) کو مدعو کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے معاون ابھیجیت نکم صاحب اور ٹیم بھی مریضوں کی خدمات انجام دیں گے۔
اس کیمپ میں موتیا بند و آپریشن، کانچ بند و آپریشن، آنکھوں کے ترچھے پن کا علاج، آنکھوں کے پردے کا علاج، چھوٹے بچوں کی آنکھوں کا علاج ،کانٹکیٹ لینس، مفت دوائیاں وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہوگی ساتھ ہی نظر کے چشمے رعایتی قیمت میں دیئے جائیں گے۔
لہذا شہریان سے گذارش ہے کہ اس فری آئی کیمپ سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔
کیمپ کا وقت : صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں:
امجد سر 7620239132
عبدالمطلب کیمپس، دھولیہ روڈ، سائنہ، ہوٹل سہیوگ کے پیچھے، مالیگاؤں۔




