جلگاؤں (شیخ زیان احمد) مشرقِ وسطی میں جاری صیہونی جارہیت سارے عالم پر عیاں ہے۔ اور یہ بھی کہ اب فلسطین و اہل غزہ کے حق میں مسلم (کہلانے والے) ممالک کا کیا رویّہ کتنا سرد و لاحاصل ہے؟ لیکن پھر بھی قومِ مسلم اپنے ربّ اور اس کی مدد سے مایوس نہیں بلکہ پرعزم ہے۔ اللہ کی رحمت اور مدد کا سہارا ہمارے لیے کافی ہے۔
اسی ضمن میں مجتبی فاروق صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے نیز اہل غزہ و فلسطین کے لئے دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام مسجد نور ، کاٹیا فائل، جلگاؤں میں بعد نماز مغرب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آنے والے پارلیمانی انتخابات 2024 ء کے پیش نظر ووٹ کی اہمیت ، ووٹنگ سے متعلق ملّتِ اِسلامیہ کی لاپروا صورت حال اور ووٹر رجسٹریشن بیداری مہم نیز مرکز اور ریاست کی سیاسی صورت حال کے ضمن میں بحیثیتِ قوم ہمارے کرنے کے کاموں کی تفہیم کے لیے محترم مجتبی فاروق صاحب ( سیکریڑی مسلم مجلسِ مشاورت ، دہلی ) اور شیخ شاکر صاحب، ممبئی (سیکریٹری، M.D.F) جلگاؤں تشریف لا رہے ہیں.
لہذا ایک خصوصی نشست کا انعقاد 19 نومبر 2023 بروز اتوار کو ملّت ہائی اسکول،مہرون، جلگاوں میں بعد نماز ظہر کیا گیا ہے۔ اس نشست میں اہالیانِ جلگاؤں سے مع احباب کے شرکت کی گزارش ہے۔
