اورنگ آباد ۔اُردو کتابوں کو محبان اردو تک با آسانی پہنچانے کے پیش نظر 15 تا 21 دسمبر 2023 کو عام خاص میدان اورنگ آباد میں اُردو کی ترقی و بقاء کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک عظیم الشان اُردو کتاب میلہ منعقد ہوگا۔۔
اُردو کی محبت میں شہزاد عالم صاحب الحسنات دہلی اپنا قیمتی وقت اورنگ آباد میں دے رہے ہیں ۔اہم شخصیات سے ملاقات کر رہیں ہیں۔ اُردو کتاب میلہ کی بیداری مہم کے تحت ایک اہم میٹنگ مرزا ورلڈ بک ہاؤس 20 نومبر 2023 کو منعقد کی گئی۔
زیر نظر تصویر میں وسیم کتابی سٹی بک ڈپو۔شکیل مصطفیٰ سر۔ طالب مر زا،حاجی شاہد انجم ثنا بک ڈپو مالیگاؤں موجود ہیں ۔



