کھام گاؤں:20/نومبر (واثق نوید) کھام گاؤں شہر مجلسِ اتحاد المسلمین کے شہر صدر و سابق رکن بلدیہ محمد عارف پہلوان ہمیشہ اپنے احتجاج ، سرگرمیوں کی بنا پر اخبارات کی سرخیوں میں رہتے ہے۔ مجاہد آزادی ، شہید وطن ٹیپو سلطان جنتی کے ضمن میں موصوف نے شہر کے ضرورت مند مسکینوں کو کمبل تقسیم کئے ۔
معلوم رہے کہ عارف پہلوان گزشتہ دس سالوں سے شہر میں غریب ضرورت مند و بے سہارا لوگوں کو سردیوں میں مفت میں کمبل تقسیم کرتے ہیں امسال بھی ٹیپو سلطان جینتی کے موقع پر شہر کے سرکاری دواخانہ ، بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن ، کاٹن مارکیٹ ، ہفتہ واری بازار ، اور مستان چوک میں سیکڑوں ضرورت مندوں کو تلاش کرکے کمبل تقسیم کئے ۔ اس موقع پر شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار پردیشی ، انیس دکاندار ، عارف بھیا ، سعید مرزا ، گڈو مرچی والا سمیت کھام گاؤں شہر کے مجلس کے عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
