احمد اقبال نے قرآنِ پاک مکمل کر لیا ہے۔ احمد اقبال کے والد ایم آر پبلی کیشنز کے مالک عبد الصمد دہلوی نے بتا یا کہ احمد اقبال نے قرآن پاک گھر پر ہی رہ کر مکمل کیا۔
لاک ڈائون کی وجہ سے احمد نے قرآن کی تعلیم گھر رہ کر ہی کی، اور یہ سلسلہ یو ہی جاری رہا۔ احمد نے قرآن مع تجوید مکمل کیا۔ احمد اقبال کریسنٹ اسکول، دریا گنج کے چوتھی جماعت کے طلب علم ہیںاور قومی کونسل کی طبع شدادب اطفال اردو کی کہانیوں کی ۳۰ سے زائد کتابوں کا مطالعہ بھی کر چکے ہیں۔ احمد کو پڑھنے کا ذوق و شوق ہے، وہ اس دور میں موبائل کے بجائے کتابوں میں یا کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں۔ احمد اقبال کے قرآن مجید کے مکمل ہونے پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر رشتہ دار، تمام دوست و احباب نے احمد کو مبارکباد دی اور بہتر مستقبل اور صحت کے لیے دعا کی۔
احمد کے دادا محمد رئیس الدین کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔

