(ناگپور) گذشتہ دنوں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کے ضلعی ذمہ داران کی ایک میٹ ناگپور میں منعقد ہوئی جس میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے صدور و سیکریٹریز نے شرکت کی اور اپنی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملیوں پر باہمی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے شائع کیلنڈر برائے 2024ء کا اجراء
محترم میر ممتاز علی (قومی جنرل سیکریٹری)، سید شریف صاحب (ریاستی صدر)، ریاض الخالق صاحب (ریاستی نائب صدر)، شیخ عتیق صاحب (ریاستی سیکریٹری)، مومن فہیم احمد (نیشنل میڈیا کنوینر) اور تمام ضلعی صدور و سیکریٹریز و مقامی ذمہ داران کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ کیلنڈر ریاست کے تمام اسکولوں کے لیے اور بالخصوص اساتذہ کی تربیت کے نقطہ نظر سے تیار کیا گیا ہے.
جسے عنقریب اسکولوں کے ذمہ داران تک پہنچایا جائے گا۔ امسال (2024ء) کے لیے کیلنڈر کے مرکزی موضوع "ہمارا شاندار ماضی" کے تحت کیلنڈر کے مختلف صفحات پر مسلم سائنسدانوں کی تصاویر کے ساتھ مختصر معلومات فراہم کی گئی ہیں تاکہ اساتذہ و طلبہ ہمارے اسلاف کی زریں خدمات اور سنہرے ماضی سے واقف ہوسکیں۔ آئیٹا مہاراشٹر کیلنڈر 2024ء کی تیاری میں محترم اقبال پاشا (میڈیا سیکریٹری مہاراشٹر) کی خصوصی محنت شامل رہی۔
آئیٹا میڈیا سیل (مہاراشٹر)






