(پریس ریلیز)
سرسید ایجوکشن سوسائٹی شہاده کے زیر اہتمام انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے شہاده کی سرزمین پر پہلی مرتبہ 18۔19 اور 20 جنوری 2024 بروز جمعرات ۔ جمعہ۔اور سنیچر ۔ تین روزہ اُردو کتاب میلہ شہادہ نگر پالیکا کے سامنے بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سرسیداحمدخان کے نام سے منسوب سرسید اُردو ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان پر 3 روزہ اُردُو کتاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ان شاء اللہ
اس ضمن میں انجمن محبان اردو کتب اور سرسید احمد خان ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر و اراکین کی ایک اہم میٹنگ بروز پیر 25 دسمبر 2023 کو سرسید اسکول میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔
اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیے سرسید اسکول کے چیرمن سید لیاقت علی صاحب نے کہا کہ شہادہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اُردو کتاب میلہ منعقد ہو گا۔ انہوں نے اسکول کے ذمہ دران سے گذارش کی کہ وہ بچوں کو کتاب میلہ میں ضرور لائیں۔شہادہ کے اطراف کے علاقوں میں ایک خصوصی وفد دوره کرے گا ۔
انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے سیکر یٹری سلیم رحمانی سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کتابیں خریدنے کی جانب راغب کریں۔اپنی فیملی اور ادارے کی لائبریری کے لیے کتابیں ضرور خریدیں۔شکیل مصطفیٰ سر نے اس موقع پر کہا کہ اُردو زبان کے ذریعے ہم اپنی تہذیب و بقاء کی حفاظت کر سکتے ہیں۔آپ نے مزید کہا کہ اُردو زبان میں اسلامی تعلیمات کا بہت بڑا خزانہ ہے۔۔اس اُردو کتاب میلہ میں اپنی فیملی کے ساتھ ضرور تشریف لائیں۔سرسید اسکول کے اساتذه کرام نے اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازہ ۔ اس میٹنگ میں سید اطہر علی ۔اور موجودہ اسکول ھذہ کے پرنسپل سید افتخار علی نے بھی اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ آپ تمام ہی محبان اردو سے درخواست ہے ۔ کہ شہادہ اُردو کتاب میلہ میں ضرور شرکت کریں۔رسم شکریہ شکیل مصطفیٰ سر نے ادا کیا۔۔اس وفد میں عبداللہ انصاری۔عبداللہ بک ڈپو ۔حاجی شاہد انجم ۔ثنا بک ڈپو ۔رحمانی سلیم سر۔ رحمانی پبلیکیشن ۔شکیل مصطفیٰ سر ۔مصطفیٰ پبلیکیشزو دیگر ذمہ داران موجود تھے۔



