ان سے اپنے اپنے علاقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اسی ضمن میں بلڈھانہ ضلع مجلسِ اتحاد المسلمین کا ضلعی اجلاس کھام گاؤں میں مجلس کے شہر صدر محمد عارف پہلوان کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شاہیر رنگون والا (ودربھ صدر مجلس) نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کو کس طرح عوام میں بڑھاوا دیا جائے ، پارٹی کے کام اور اسد الدین اویسی صاحب کی ملی خدمات اور بے باک قیادت کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا ۔
اس موقع پر بلڈھانہ ضلع کے دونوں صدور دانش شیخ اور ڈاکٹر مبین خان نے بھی اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے بلڈھانہ ضلع میں ایم آئی ایم کی کارکردگی پیش کی اور مستقبل میں متوقع عام انتخابات میں پارٹی کی تیاری کے تعلق سے بتایا ۔ اجلاس کی نظامت ایڈوکیٹ ریاض الدین قادری اور رفیق عرب نے کی جبکہ اظہار تشکر کے فرائض عارف پہلوان نے ادا کئے ۔
اجلاس میں ضلع بھر سے پارٹی کے کارکنوں کے جمع ہوئے سے پارٹی میں نئی جان پیدا ہوتی دیکھائی دے رہی ہے ۔ مسلم بالخصوص نوجوانوں میں مجلس کی مقبولیت سے خود ساختہ سیکولر پارٹیوں میں بے چینی دیکھائی دے رہی ہے۔

