کھام گاؤں:4/دسمبر (واثق نوید) العرفان ریسیڈینشیل اسکول خلدآباد کے پرنسپل محمد اظہر الدین محمد ضیاء الدین ایشیا کے نامور ایوارڈ " ایجوکیشنل ویسنری ایوارڈ " سے کولااللمپور ملائیشیا میں نوازا گیا جس سے ملک و ریاست بالخصوص علاقہ ودربھ و مراٹھواڑہ کے تعلیمی حلقوں میں ستائش کی جارہی ہے ۔ معلوم رہے کہ "روبو چیمپ" ایک گروپ ہے جو "ٹیلرز یونیورسٹی" اور "Do Labs" کے اشتراک سے منتخب اسکولوں کے پرنسپلز کے لیے اس طرح کی Summit منعقد كرتے ہیں ۔ یہ ان کا گیارواں ایڈیشن تھا ۔
ان کی ایک مخصوص ریسرچ ٹیم ہوتی ہے جو مختلف ذرائع سے اسکول اور اس کے پرنسپل کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے ہندوستان کے مختلف مقامات مثلا ممبئی بنگلور حیدراباد دہلی چندی گڑھ میں پروگرام منعقد کیے اور وہاں کی ریاستوں کے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے میں شریک اسكولوں میں سے كچھ كو کارکردگی کی بنیاد پر منتخب كركے ورلڈ اسكول سمٹ كے نام سے بین الاقوامی سطح کا پروگرام رکھا ۔ امسال یہ پروگرام ملیشیا میں منعقد کیا گیا تھا جس میں انڈیا کے علاوہ تھائی لینڈ کمبوڈیا انڈونیشیا ملیشیا سری لنکا سے اسکول لیڈرس کو منتخب کیا گیا تھا ۔ ہندوستانی نسبتا زیادہ تھے ۔ ملیشیا میں ٹیلرز یونیورسٹی اور ایشیا پیسیفک یونیورسٹی میں ایجوکیشنل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے مندوبین شریک ہوئے ۔ اس کانفرنس میں تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی مختلف پرنسپل حضرات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جس میں بھارت سے مہاراشٹر میں سی بی ایس سی سے ملحق معروف رہائشی تعلیمی ادارے العرفان سیکنڈری اسکول کے پرنسپل محمد اظہر الدین محمد ضیاء الدین کا نام بھی شامل ہے۔ موصوف کو سند ، مومینٹو دیکر ہمت افزائی کی گئی۔
محمد اظہر کا تعلق بلڈھانہ ضلع کے بدنیرہ بھولجی سے ہے ۔ملازمت کے سلسلے میں انکے والد محمد ضیاء الدین (سابق پرنسپل انجمن ہائی اسکول و جونیر کالج کھام گاؤں) نے کھام گاؤں میں سکونت اختیار کرلی تھی ۔ محمد اظہر الدین نے انجمن ہائی اسکول و جونیر کالج سے بارویں تک تعلیم حاصل کرکے جی ایس کالج سے گریجوایشن اور پونہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کیا۔ درران تعلیم طلباء کی اصلاحی و سماجی تنظیم ایس آئی او قومی صدر کی ذمہ داری بھی بحسن و خوبی انجام دیں ۔ فی الحال گزشتہ نو سالوں سے العرفان اسکول کے پرنسپل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ محمد اظہر الدین کی کامیابی سے انکے دوست احباب ، اساتذہ ، رشتے داروں اور شاگردوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔


