واشم: (محمد شاکر ہمدرد ) مورخہ 4 جنوری 2023 کوشری شیواجی ہائی اسکول و جونئیر کالج میں منعقدہ تعلقہ سطحی سائنس نمائش میں تعلقہ کی پرائمری ، ہائی ، و جونئیر ، ضلع پریشد نگر پریشد اسکولوں نے شرکت کیں۔
ريسوڑ ادھیاپک منڈل کی جانب سے اس سائنس نمائش کے بطور ناظم امراوتی سرکل کے سیشک آمدار شری کرن راؤجی سرنائک صاحب حاضر تھےاس تعلقہ سطحی سائنس نمائش میں درجہ ششم تا ہفتم اس گٹ میں اسکول ہذا کی طالبہ امیمہ تظمین محمد وقار محسن نے پیش کردہ ماڈل گلوبل وارمنگ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے اور تعلقہ سطحی سائنس نمائش میں اول مقام حاصل کیا اس طرح یہ ماڈل ضلع سطحی سائنس نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ۔
درجہ نہم تا دوازدہم اس گٹ میں جونئیر کالج کی طالبہ گلناز پروین منورخان ، مشرا انجم شیخ وحید نے پیش کردہ ماڈل سے سلیکشن کمیٹی کو بہترین انداز میں متعارف کروایا اور اول مقام حاصل کیا اس طرح یہ ماڈل بھی ضلع سطحی سائنس نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ۔
سائنس تجربہ گاہ اسسٹنٹ اس گٹ میں اسکول ہذا کےلیب اسسٹنٹ عبدالمنان شاہد کے پیش کردہ ماڈل نے تعلقہ سطح پر اول مقام حاصل کیا.
اس طرح سلیکشن کمیٹی نے اس ماڈل کو بھی ضلع سطحی سائنس نمائش کے لیے منتخب کیا ۔معلوم ہو کہ گذشتہ سال بھی اسکول ہذا کا ایک ماڈل ریاستی سطحی سائنس نمائش کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔ امسال تعلقہ سطحی سائنس نمائش کے تین گٹ بنائے گئے تھے اور ان تین ہی گٹوں میں اسکول ہذا کی بہترین کارکردگی پر اسکول ہذا کےصدر محمد کبیر محسن ، صدر مدرس ضمیراحمد خان نے اس تعلقہ سطحی سائنس نمائش میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔
تمام کو مبارک باد دی اور گل دیکر تمام کی ہمت افزائی کیں ۔اور اپنی نیک تمنا ظاہر کی ۔ طالبات کی بہترین کار کردگی پر اطمینان کرتے ہوئےاستاذ محترم نصیر شیخ ، محمد سمیر شیخ ،جونئیر لیکچرار عزیریہ آ فرین، محمد سفیان محسن ، عبد المنان شاہد کو مبارک باد پیش کی اور انکی محنت کو سراہا ۔ اسطرح یہ مختصر سی استقبالیہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔




